تقیہ کے بارے میں شکوک اورشبہات



هاں ان انقلابات میں مسلمان عوام اور حکومتوں کی عظمت اور عزت مجسم هوچکی تھی .اور طاغوتی قوتوں کےمقابلے میں اس مکتب کے ماننے والوں کو عزت ملی اور شیعه، طاغوتی طاقوتوں اور حکومتوں کو برکات اور خیرات کا مظهر ماننا تو درکنار ، بلکه ان کے ساتھ ساز باز کرنے سے پر هیز کرتے تھے .هم کچھ انقلابات کا ذکر کریں گے ، جن کو ائمه طاهرین (ع) نے سراهتے هوئے ان کی کامیابی کے لئے دعا کی هیں .کیونکه کسی بھی قوم کی زندگی اور رمز بقا انهی انقلابات میں هے . جن میں سے بعض یه هیں:

زيد ابن علي(رہ) کا انقلاب

محمد بن عبدالله (رہ) کا حجازميں انقلاب

ابراهيم بن عبدالله (رہ)کا بصره ميں انقلاب

محمد بن ابراهيم و ابو السراي(رہ)کا انقلاب

محمد ديباج فرزند امام جعفر صادق(ع)کا انقلاب

علي ابن محمد فرزند امام جعفر صادق(ع)کا انقلاب

اسی طرح دسیوں اور انقلابات هیں ، که جن کی وجه سے عوام میں انقلاب اورشعور پید اهوگئی هے . اور پوری قوم کی ضمیر اور وجدان کو جگایا هے . (3 )

امامان معصوم(ع) ان انقلابات کو مبارک اور خیر وبرکت کا باعث سمجھتے تھے .اور ان سپه سالاروں کي تشویق کرتے تھے .راوي کهتا هے : فَدَخَلْنَا عَلَى الصَّادِقِ ع وَ دَفَعْنَا إِلَيْهِ الْكِتَابَ فَقَرَأَ وَ بَكَى ثُمَّ قَالَ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ عِنْدَ اللَّهِ أَحْتَسِبُ عَمِّي إِنَّهُ كَانَ نِعْمَ الْعَمُّ إِنَّ عَمِّي كَانَ رَجُلًا لِدُنْيَانَا وَ آخِرَتِنَا مَضَى وَ اللَّهِ عَمِّي شَهِيداً كَشُهَدَاءَ اسْتُشْهِدُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ وَ عَلِيٍّ وَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ (4 ) جب امام صادق(ع) کو زیدابن علی کی شهادت کی خبر ملی تو کلمہ استرجاع کے بعد فرمایا :میرے چچا واقعاً بہترین اور عزیز ترین چچا هیں . اور همارے لئے دنیا اور آخرت دونوں میں چاهنے والے هیں . خدا کی قسم ! میرے چچا ایسے شهید هوئے هیں ، جیسے رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) ، علی اور حسین (ع) کےرکاب ميں شہید هوچکے هوں .خدا کی قسم ! وہ شهید کی موت مرے هیں .

ایسے کلمات ائمه معصومین Gسے صادر هوئے هیں ، اور یه بہت دقیق تعبیر یں هیں که جو شیعه تفکر کی عکاسی کرتی هیں که هر ظالم و جابر حکمران کو غاصب مانتے تھے .اور هر حاکم ، شیعه کو اپنے لئے سب سے بڑا خطر ه جانتا تھا .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next