تقیہ کے بارے میں شکوک اورشبہات



لذا ، تقیه نه بدعت هے اور نه شیعوں کا اختراع ،که جس کے ذریعے اپنا عقیده چھپائے ، بلکه یه الله اور رسول کا حکم هے .

گذشته مباحث سے معلوم هوا كه تقيہ دين کاحصه هے کيونکه وہ آيات جن کو شيعه حضرات اسلام کا بپاكننده جانتے هيں،ان کي مشروعيت کو ثابت کرچکے هيں اور اهل سنت نے بھي ان کي مشروع هونے کا في الجمله اعتراف کيا هے. اس بنا پر ، نه تقيہ بدعت هے اور نه شيعوں کا اپنا عقيده چھپانے کيلئے اختراع هے.

تقيہ، مكتب تشيع کا اصول دين ؟!

بعض لوگوں کا اپنے مخالفین کے خلاف مهم چلانے اور ان کو هرانے کیلئے جو خطرناک اور وحشنتاک راسته اختیار کرتے هیں ، ان میں سے ایک یه هے که ان کو متهم کرنا هے اور ایسی تهمتیں لگاتے هیں ، جن سے وہ لوگ مبریٰ هیں . اگرچه عیوب کا ذکر کرنا معیوب نهیں هے .

ان لوگوں میں سے ایک ابن تیمیه هے ؛ جو کهتا هے که شیعه تقیه کو اصول دین میں سے شمار کرتے هیں . جبکه کسی ایک شیعه بچے سے بھی پوچھ لے تو وہ بتائے گا : اصول دین پانچ هیں :

اول : توحید. دوم :عدل سوم: نبوت چهارم:امامت پنجم : معاد.ليکن وہ اپنی كتاب منهاج السنه میں لکھتا هے : رافضي لوگ اسے اپنا اصول دین میں شمار کرتے هیں .ایسی باتیں یا تهمتیں لگانے کی دو هی وجه هوسکتی هیں:

۱. یا وہ شیعه عقائد سے بالکل بے خبر هے ؛ که هو هی نهیں سکتا . کیونکه مذهب تشیع کا اتنا آسان مسئله ؛ جسے سات ساله بچه بھی جانتا هو ، ابن تیمیه اس سے بے خبر هو .کیونکه همارے هاں کوئی چھٹا اصل بنام تقیه موجود نهیں هے .

۲. یا ابن تیمیه اپنی هوا وہوس کا اسیر هوکر شیعوں کو متهم کرنے پر تلا هوا هے . وہ چاهتا هے که اس طریقے سے مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرےاوراسلام اور مسلمین کی قوت اور شان و شکوکت کو متزلزل کرے .

اس قسم کی بیهوده باتیں ایسے لوگوں کی دل خوشی کا سبب بن سکتے هیں ، جو کسی بھی راستے سے شیعیان علی ابن ابی طالب (ع) کی شان شوکت کو دنیا والوں کے سامنے گھٹائے اور لوگون کو مکتب حقه سے دور رکھے . (3 )

جب که خود اهل سنت بھی تقیه کے قائل هیں اور ان کے علماء کا اتفاق اور اجماع بھی هے ، که تقیه ضرورت کے وقت جائز هے .چنانچه ابن منذر لکھتا هے: اجمعوا علي من اكره علي الكفر حتي خشي علي نفسه القتل فكفر و قلبہ مطمئن بالايمان انه لا يحكم عليه بالكفر. (4 )



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next