تقیہ کے بارے میں شکوک اورشبہات



جواب : یه کلام امير المومنين (ع) نے اس وقت فرمایا ، که جب آپ برسر حکومت تھے ؛ جس وقت تقیه کے سارے علل و اسباب مفقود تھے .یعنی تقیه کرنے کی ضرورت نه تھی.اور جو بھی سوال آپ سے کیا جاتا ،اس کا جواب تقیه کے بغیر کاملاً دئے جاسکتے تھے . البته اس سنهرے موقع سے لوگوں نے استفاده نهیں کیا .

لیکن همارے دیگر ائمه طاهرین (ع)کو اتنی کم مدت کابھی موقع نهیں ملا. یهی وجه هے که بقیه اماموں سے ایسا جمله صادر نهیں هوا . اگرچه شیعه اور سنی سوال کرنے والوں کو احکام بیان کرنے میں ذره برابر کوتاهی نهیں کی .

امام سجاد(ع) سے روايت هے که هم پر لازم نهیں هے که همارے شیعوں کے هر سوال کا جواب دیدیں .اگر هم چاهیں تو جواب دیں گے ، اور اگر نه چاهیں تو گريز کریں گے . (1 )

تقيہ اور شجاعت

اس شبہہ کی وضاحت کچھ یوں هے که شیعوں کا عقیده هے که ان کے سارے امام انسانیت کے اعلاترین کمال اور فضائل کے مرتبے پر فائز هیں . یعنی هر کمال اور صفات بطور اتم ان میں پائے جاتے هیں . اور شجاعت بھی کمالات انسانی میں سے ایک هے .

لیکن تقیه اور واقعیت کے خلاف اظهار کرنا بہت سارے مواقع پر جانی خوف کی وجه سے هے .

اس کے علوہ اس سخن کا مضمون یه هے که همارے لئے الله تعالیٰ نے ایسے رهنما اور امام بھیجے هیں، جو اپنی جان کی خوف کی وجه سے پوری زندگی حالت تقیه میں گذاری . (2 )

جواب: اولاً شجاعت اور تهور میں فرق هے . شجاعت حد اعتدال اور درمیانی راه هے لیکن تهور افراط اور بزدلی ، تفریط هے .اور شجاعت کا یه معنی نهیں که بغیر کسی حساب کتاب کے اپنے کو خطرے میں ڈالدے . بلکه جب بھی کوئی زیاده اهم مصلحت خطرے میں هو تو اسے بچانے کی کوشش کرتے هیں .

ثانیاً: همارے لئے یه بات قابل قبول نهیں هے که تقیه کے سارے موارد میں خوف اور ترس هی علت تامه هو ، بلکه اور بھی علل و اسباب پائے جاتے هیں جن کی وجه سے تقیه کرنے پر مجبور هوجاتے هیں .جیسے اپنے ماننے والوں کی جان بچانے کے خاطر ، کبھی دوسرے مسلمانوں کے ساتھ محبت اور مودت ایجاد کرنے کے خاطر تقیه کرتے هیں . جن کا ترس اور خوف سےکوئی رابطه نهیں هے .

ثالثا ً: امام کا خوف اپنی جان کی خوف کی وجه سے نهیں بلکه دین مقدس اسلام کے مصالح اور مفاد کے مد نظرامام خائف هیں ، که ایسا نه هو ، دین کی مصلحتوں کو کوئی ٹھیس پهنچے .جیسا که امام حسین (ع) نے ایسا هی کیا .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next