تقیہ کے بارے میں شکوک اورشبہات



1. امام کا فتوی ایسے دلیل کے ساتھ بیان هوجو حالت تقیه پر دلالت کرتی هو .

2. فتوی دینے سے پهلے کوئی قرینه موجود هو ، جو اس بات پر دلالت کرے که حالت تقیه میں امام نےفتوی دیا هے .

3. امام(ع) قرينه اور دليل کو فتوی صادر کرنے کے بعد ،بیان کرے که حالت تقیه میں مجھ سے یه فتوی صادر هوا هے .

تقيہ اورشیعوں کا اضطراب!

تقيہ یعنی جبن و اضطراب کادوسرا نام هے ،اور شجاعت اور بہادری کے خلاف هے . جس کی وجه سے اپنےقول و فعل میں، اورظاهر و باطن میں اختلاف کی صورت میں ظاهر هوتی هے .اور یه صفت ، رزائل اخلاقی کے آثار میں سے هے اور اس کی سخت مذمت هوئی هے؛ لهذا خود امام حسين(ع) نے كلمه حق کی راه میں تقيہ کے حدود کو توڑ کر شهادت کیلئے اپنے آپ کو تیار کیا . (2 )

جواب: اگرشیعوں میں نفسياتي طور پر جبن، اضطراب اور خوف پایا جاتا توظالم بادشاهوں کے ساتھ ساز باز کرتے ، اور کوئی جنگ يا جهاد کرنے کی ضرورت هی پیش نهیں آتی . یه لوگ بھی درباری ملاؤں کی طرح اپنے اپنے دور کے خلیفوں کے هاں عزیز هوتے .اور تقیه کی ضرورت هی پیش نه آتی.

اس سے بڑھ کر کیا کوئی شجاعت اور بہادری هے که جس دن اسلام کی رهبری اور امامت کا انتخاب هونے والاتھا ؛ اس دن لوگوں نے انحرافی راسته اپناتے هوئے نااهل افراد کو مسندخلافت پر بٹھادئے . اس دن سے لیکر اب تک شیعوں کا اور شیعوں کے رهنماؤں کا یهی نعره اور شعار رها هے که هر طاغوتی طاقتوں کے ساتھ ٹکرانا هے اور مظلوموں کی حمایت کرنا هے . اور اسلام سے بےگانه افراد کی سازشوں کو فاش کرنا هے .

اگرچه شیعه مبناي تقيہ پر حركت کرتے هیں ؛ لیکن جهاں بھی اس بات کی ضرورت پیش آئی که ظالم اور جابر کے خلاف آواز اٹھانا هے ؛ وہاں شیعوں نے ثابت کردیا هے که اسلام اور مسلمین اور مظلوموں کی حمایت میں اپنا خون اور اپنے عزیزوں کی جان دينے سے بھي دريغ نهيں کيا.

شیعوں کا آئیڈیل یه هے که اسلام همیشه عظمت اور جلالت کے مسند پرقائم رهے اور امت اسلامی کے دل اور جان میں اسلام ی عظمت اور عزت باقی رهے .

اور یه بھی مسلمان یاد رکھے ! که تاریخ بشریت کا بہترین انقلاب ؛ شیعه انقلاب رها هے . اور دنیا کے پاک اور شفاف ترین انقلابات ، جو منافقت ، دھوکه بازی ، مکر و فریب اور طمع و لالچ سے پاک رهے ؛ وہ شیعه انقلابات هیں .



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next