تقیہ کے بارے میں شکوک اورشبہات



2. کيا تقيہ کوئی ایسا حکم هے جو هرجگه اور هرحال میں جائز هے یا اس کے لئے بھی خاص زمان یا مکان اور دیگر اسباب کا خیال رکھنا واجب هے ؟

3. کيا حكم تقيہ ،متعلّق کے اعتبار سے عام هے یا نهیں ؟ بطوری که سارےلوگ ایک خاص شرائط میں اس پر عمل کرسکتے هیں ؟ یا بعض لوگ بطور استثنا هر عام و خاص شرائط کے بغیر بھی تقیه کرسکتے هیں ؟جیسے : پیامبر(ص) و امام(ع)؟

جواب: دو احتمال هیں :

۱ـ تقيہ يك حكم ثانوي عام هے که سارے لوگ جس سے استفاده کرسکتے هیں .

۲ـ پيامبران تقيہ سے مستثنی هیں . کیونکه عقلی طور پر مانع موجود هے . شيخ طوسي(رہ) اور اكثر مسلمانوں نے دوسرے احتمال کو قبول کئے هیں . كه پیامبر(ص) کیلئے تقيہ جائز نهیں هے .کیونکه اس کی شناخت اور علم اور رسائی صرف اور صرف پیامبر(ص) کے پاس هے .

اور صرف پيامبر (ص) اور ان کے فرامین کے ذریعے شریعت کی شناخت اور علم ممکن هے .پس جب پیامبر(ص) کیلئے تقیه جائز هو جائے تو همیں کوئی اور راسته باقی نهیں رهتا جس کے ذریعے اپنی تکلیف اور شرعی وظیفه کو پهچان لیں اور اس پر عمل کریں . (4 )

اسی لئے فرماتے هیں : فلا يجوز علي الانبياء قبائح و لا التقية في اخبارهم لا نّه يؤدي الي التشكيك(5 ) یعنی انبیا کیلئے نه عمل قبیح جائز هے اور نه اپنی احادیث بیان کرنے میں تقیه جائز هے.کیونکه تقیه آپ کے فرامین میں شکوک و شبہات پیدا هونے کا باعث بنتا هے. اور جب که هم پر لازم هے که هم پیامبر (صلی الله علیه و آله وسلم) کی هربات کی تصدیق کریں .اور اگر پیامبر (صلی الله علیه و آله وسلم) کے اعمال ، شرعی وظیفے کو همارے لئے بیان نه کرے اور همیں حالت شک میں ڈال دے ؛ تو یه ارسال رسل کی حکمت کے خلاف هے . پس پیامبر (صلی الله علیه و آله وسلم) کے لئے جائز نهیں که تقیه کی وجه سے هماری تکالیف کو بیان نه کرے .

شيخ طوسي(رہ)پر اشكال : اگر هم اس بات کے قائل هوجائیں که پیامبر(صلی الله علیه و آله وسلم) کیلئے تقیه جائز نهیں هے تو حضرت ابراهیم (ع)کا نمرود کے سامنے بتائی گئی ساری باتوں کیلئے کیا تأویل کریں گے که بتوں کو آنحضرت هی نے توڑ کر بڑے بت کی طرف نسبت دی ؟!اگر اس نسبت دینے کو تقیه نه مانے تو کیا توجیه هوسکتی هے ؟!

شيخ طوسي (رہ) کاجواب:آپ نے دو توجیه کئے هیں :

۱. بل فعله کو «ان كانوا ينطقون»کے ساتھ مقید کئے هیں . يعني اگریه بت بات کرتاهے تو ان بتوں کوتوڑنے والا سب سے بڑا بت هے .جب که معلوم هے که بت بات نهیں کرسکتا.



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 next