حضرت مسلم علیہ السلام کا سفر



جناب مسلم نے کھا:کیوں نھیں،طوعہ نے کھا:تو اب اپنے گھر والوں کے پاس چلے جااس پر جناب مسلم خاموش ھوگئے اور وہ نیک خاتون اندر چلی گئی۔ کچھ دیر کے بعد جب پھر لوٹ کر آئی تو دیکھا جناب مسلم وھیں بےٹھے ھیں۔ اس نے اپنے جملے پھر دھرائے ۔اس پر وہ سفیر حسینی پھر خاموش رھا تو اس عورت نے حضرت مسلم سے کھا : سبحان اللہ ! اے بندہ خدا میرے سلسلہ میں اللہ سے خوف کھا ۔جا اپنے گھر والوں کی طرف چلاجااللہ تجھے عافیت میں رکھے ؛تیرے لئے میرے گھر کے دروازے پر بےٹھنا مناسب نھیں ھے اور میں تیرے اس بےٹھنے کو تیرے لئے حلال نھیں کروں گی،اتنا سنناتھا کہ جناب مسلم کھڑے ھوگئے اور فرمایا:

” یا اٴمةاللّٰہ ، مالی فی المصر منزل ولا عشیرہ فھل لک اِلی اٴجر و معروف ولعلی مکافِئُکِ بہ بعد الیوم؟“اے کنیز خدا ! کھاں جاوٴں ؟ اس شھر میں نہ تو میرا کوئی گھر ھے نہ ھی میرے گھر والے ھیں، کیا تم ایک اچھا کام انجام دینا چاھتی ھو جس کا اجر اللہ سے پاوٴ اور شاید آج کے بعد میں بھی کچھ اس کا بدلہ دے سکوں ؟

طوعہ : اے بندہ خدا ! تو کون ھے ؟ اور وہ نیک کام کیا ھے ؟

مسلم (علیہ السلام) : میں مسلم بن عقیل ھوں ۔اس قوم نے مجھے جھٹلایا اور دھوکہ دیا ۔

طوعہ : تم سچ مچ مسلم ھو!

مسلم : ھاں!میں مسلم ھوں ۔

طوعہ : تو بس اب اندر آجاوٴ !یہ کہہ کر وہ نیک سرشت خاتون آپ کو اندرون خانہ ایک ایسے کمرے میں لے گئی جس میں وہ خود نھیں رھا کرتی تھی۔ اس کے بعد اس کمرے میں بستر بچھایااور جناب مسلم کو اس پر بٹھا کر رات کا کھانا پیش کیا لیکن آپ نے کچھ نہ کھایا ۔

ادھر طوعہ اپنے بےٹے کے انتظار میں لحظہ شماری کررھی تھی کہ تھوڑی ھی دیر میں اس کا بےٹا آگیا ۔ اس نے غور کیا کہ کمرے میں ماں کا آناجانا بھت زیادہ ھے لہذا اس نے کھا : ماں کمرے میں تمھارا آناجانا مجھے شک میں ڈال رھا ھے۔کیا اس میں کوئی بات ھے ؟ طوعہ نے کھا بےٹا اس بات کو رھنے دو اورصرف نظر کرو۔ ۔ بےٹے نے ماں سے کھا : خدا کی قسم تم کو مجھے بتا نا ھی ھوگا ۔

طوعہ:ھاں بات تو ھے لیکن تم اس کے بارے میں کچھ نہ پوچھو ۔اس پر بےٹے نے بھت اصرار کیا تو ماں نے کھا:اے بےٹا!میں بتائے تو دیتی ھو ں لیکن دیکھو کسی سے بھی اسے نہ بتانا ۔اسکے بعد طوعہ نے بےٹے سے قسم کھلوائی تو اس نے قسم کھالی کہ کسی سے نھیں بتائے گا اس کے بعد ماں نے اسے سارے ماجرے سے آگاہ کردیا۔ یہ سن کر وہ لےٹ گیا اور خاموش ھوگیا ۔[70]

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 next