وھابیوں کے عقائد



فضیلت زیارت قبور کی بحث کرتے هوئے موصوف کھتے ھیں کہ صالحین کے برابر میں دفن هونا مستحب ھے ۔

 Ø§Ø³ÛŒ طرح شب میں قبروں Ú©ÛŒ زیارت مستحب Ú¾Û’ØŒ کیونکہ جناب مُسلِم Ù†Û’ جناب عائشہ سے روایت Ú©ÛŒ Ú¾Û’ کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم رات Ú©Û’ وقت قبرستان بقیع میں جایا کرتے تھے۔ [116]

آنحضرت کی وفات کے بعد آپ پر سلام بھیجنے کے بارے میں ابو داؤدصحیح سند کے ساتھ ابوھریرہ سے روایت کی ھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

”مَا مِنْ اَحَدٍ یُسَلِّمُ عَلَیَّ اِلاّٰ رَدَّ اللّٰہُ رُوْحِی حَتّٰی اَرِدَ عَلَیْہِ السَّلاٰمَ“

(اگر کو ئی شخص مجھ پر سلام بھیجتا ھے،تو خداوندعالم میری روح پلٹا دیتا ھے تاکہ میں سلام کرنے والوں کو سلام کا جواب دوں)[117]

مُنذری نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کے علم کے بارے میں روایت کی ھے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

”عِلْمِیْ بَعْدَ وَفَاتِی کَعِلْمِیْ فِی حَیَاتِیْ “

(میرا علم میری وفات کے بعد بھی ایسا ھی ھے جیسا میری زندگی میں ھے)

بیہقی کھتے ھیں کہ انبیاء  علیهم السلام  Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ بعد ان Ú©ÛŒ حیات Ú©Û’ ثبوت پر بھی بھت سی صحیح روایات موجود ھیں۔ [118]

۹۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظمت



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next