وھابیوں کے عقائد



کسی چیز میں ”اصل“ حرمت ھے یا اباحت

وھابیوں اور دوسرے فرقوں میں ایک اھم فرق یہ ھے کہ دوسرے فرقے اصل اباحت پر عمل کرتے ھیں یعنی ھر اس چیز کو حلال او رمباح جانتے ھیں جس کے بارے میں قرآن مجید یا سنت نبوی میں اس کی حرمت پر کوئی دلیل نہ هو، لہٰذا چائے یا قهوہ کا پینا، یا انگریزی ٹماٹر اور آلو کا کھانا جائز ھے اسی طرح وہ جدید چیزیں جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یا اصحاب کے زمانہ میں موجود نھیں تھی یا ان سے استفادہ نھیں کیا جاتا تھا ان سب کا استعمال جائز ھے کیونکہ ان کی حرمت کے بارے میں کوئی دلیل نھیں ھے۔

لیکن وھابی حضرات مذکورہ چیزوں میں اصل حرمت کو معتبر جانتے ھیں اور کھتے ھیں کہ ھر وہ چیزحرام ھے جس کے بارے میں حلال اور مباح هونا معلوم نہ هو ، لہٰذا ان چیزوں کا انجام دیناجائز نھیں ھے۔

چنانچہ اسی اصل کی بناپر ھر نئی چیز کی مخالفت کیا کرتے تھے یھاں تک کہ بادشاہ کے گھر کے ٹیلی فون کے تار وغیرہ بھی کاٹ ڈالے، اور مدارس میں جغرافیہ کی تعلیم کی مخالفت کی، اور اسی طرح کے دوسرے مسائل جن کے بارے میں اس کتاب کے آٹھویں باب ”جمعیة الاخوان“ میں توضیح دی گئی ھے۔

گلد زیھر کے قول کے مطابق، وھابی لوگ ان چیزوں کو بھی حرام جانتے ھیں ، جن کو مذاھب اربعہ کے پیروکاروں نے مباح اور مستحب جانا ھے، لہٰذا یہ لوگ اھل سنت کے حدود سے خارج هوگئے اور ان کے کارنامے صدر اسلام کے خوارج کی طرح ھیں۔

گلد زیھر ، جو خود وھابیوں کا طرفدار ھے وھابیوں کی اھل سنت سے جدائی کو ثابت هونے کے سلسلہ میں اپنی گذشتہ باتوں کو اس طرح آگے بڑھاتا ھے:بارهویں عیسوی صدی (چھٹی ہجری صدی) سے تمام اھل سنت غزالی کی بات کو آخری بات او رسنی مذھب کا آخری فیصلہ سمجھتے ھیں لیکن وھابی حضرات اپنی فقھی اور کلامی بحثوں میں غزالی کی باتو ںکی مخالفت کرتے ھیں، اور یہ مخالفت ابھی بھی(گلد زیھر کا زمانہ بیسوی صدی کے شروع کا زمانہ) جاری ھے۔ [161]

چند ملاحظات

وھابیوں کے عقائد کی بحث کے اختتام پر چند نکتوں کی طرف اشارہ کرنا ضروری ھے ، تین ملاحظات خلاصةً پیش خدمت ھیں:

ھر وہ چیز جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اصحاب کے زمانہ میں (پھلی تین ہجری صدیوںمیں) نھیں تھی اور بعد میں پیدا هوئی وہ سب حرام اور بدعت ھے،۔ واقعاً اگر ایسا ھی عقیدہ هو تو یہ چیز دین اسلام میں انجماد کا سبب ھے جو دین مبین اسلام کی حقیقت اور اس کے جاودانی هونے سے ھم آہنگ نھیں ھے۔

وہ دین جو جدید علم اور ٹکنالوجی اور نئی نئی ایجادات سے ھم آہنگ نہ هو کس طرح عالمی اور جاودانی هوسکتا ھے؟!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next