وھابیوں کے عقائد



چوتھے یہ کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں بُوصِیری کے ” قصیدہٴ بردہ“ پر اعتراض کرتے ھیں اور اس کا انکار کرتے ھیں، مثلاً یہ شعر:

”یَا اَکْرَمَ الْخَلْقِ مَالِی مَنْ اَلُوذُبِہِ         سِوَاکَ عِنْدَ حُلُوْلِ الْحَادِثِ الْعَمَمِ“

(اے مخلوق خدا میں سب سے کریم، میں بڑی اور عظیم مشکلات کے وقت آپ کی پناہ گاہ کے علاوہ کوئی پناگاہ نھیں رکھتا)

 Ø§Ø³ÛŒ طرح یہ مصرع  :   ” وَمِنْ عُلُوْمِکَ عِلْمُ اللَّوْحِ وَالْقَلِمِ“

(اے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ کے علوم میں سے ، علم لوح وقلم بھی ھے )

اور یہ شعر:

”اِنْ لَمْ تَکُنْ فِیْ مَعَادِیْ آخِذاً بِیَدِیْ    فَضْلاً وَاِلاّٰ فَقُلْ یَا زَلَّةَ الْقَدَمِ “[121]

(اگر آپ نے روز قیامت اپنے فضل وکرم سے میراھاتھ نہ تھاما تو میرے پاوٴں لڑکھڑائیں گے۔)

کیونکہ یہ باتیں غلو اور بے هودہ ھیں جو قرآن اور احادیث صحیح کے خلاف ھیں، حافظ وھبہ اس کے بعد اس طرح کھتے ھیں کہ وھابیوں کا یہ بھی اعتقاد ھے کہ ان باتوں پر اعتقاد رکھنے والا شخص مشرک اور کافر ھے۔

یہ تھیں وہ چند چیزیں جن کی وجہ سے وھابیوں کے دشمنوں نے ا ن پر یہ تھمت لگائی کہ یہ لوگ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کراھت کی نگاہ سے دیکھتے ھیں ، اسی طرح دوسری نسبتیں بھی دیں مثلاً وھابی یہ کھتے ھیں کہ ھمارا عصا پیغمبر سے بھتر ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 next