امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



احمد، ابن حبان اور حاکم نے اسے روایت کیا ھے اور حاکم نے شیخین کی شروط کی بنا پر یعنی بخاری اور مسلم کی بنا پر اسے صحیح جانا ھے اور (آیة اللہ العظمیٰ) صافی نے منتخب الاثر میں اسے نقل کیا ھے[27] اور ابوالفیض غماری شافعی نے ان احادیث کے طرق اور راویوں کے احوال کی تفصیلی تحقیق کرنے کے بعد یہ فرمایا ھے:

یہ حدیث جیسا کہ حاکم فرماتے ھیں شیخین کی اساس شروط کی بنا پر۔ صحیح ھے[28]

حدیث ”مہدی(علیہ السلام) نبی کے فرزندوں میں سے ھیں“

منجملہ ان احادیث میں سے ابو سعید خدری کی رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے منقول روایت ھے کہ حضرت نے فرمایا :

مہدی(علیہ السلام) جس کی پیشانی چوڑی، ناک کھڑی مجھ سے ھے اور زمین کو اس طرح عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح کہ وہ ظلم وجور سے بھری ھوگی، اور وہ سات سال حکومت کرے گا۔

اس حدیث کو حاکم نے مسلم کی شرط کی بنا پر صحیح شمار کیا ھے اور کنجی شافعی، سیوطی، شیخ منصور علی ناصف اور ابوالفیض نے اسے صحیح جانا ھے[29]

اور بغوی، ابن قیم نے اسے ”حسن“ جاناھے[30]

ابو داود،عبدالرزاق اور خطابی نے معالم السنن میں اھلسنت کے درمیان، سید ابن طاوٴوس نے اور ابن بطریق نے شیعوں کے درمیان،اس حدیث کو ابوسعید سے نقل کیا ھے[31]

اسی طر ح جملہ روایات میںحضرت امیرالمومنین علی(علیہ السلام) کی رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے روایت ھے کہ آپ نے فرمایا:

”مہدی(علیہ السلام) ھماری اولاد میں سے ھیں جو غائب ھوں گے اور ان کے غیبت کے زمانے میں امت ضلالت وگمراھی کا شکار ھوگی،وہ انبیا کی میراث واپس لائیںگے اور زمین کو اسی طرح عدل وانصاف سے بھر دیں گے جس طرح وہ ظلم وجور سے بھری ھوگی“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next