امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



یہ سیاہ پرچم جو روایات میں مذکور ھیں، وہ پرچم نھیں ھیں جو ابو مسلم نے لھرائے تھے بلکہ وہ دوسرے سیاہ پرچم ھیں جو مہدی کے ھمراہ آئیں گے۔۔۔اور اس حدیث سے مراد یہ ھے کہ وہ مہدی جس کے ظھور کی آخری زمانے میں توصیف کی گئی ھے، اس کے ظھور کی ابتدا مشرق کی سرزمین سے ھو گی[8]

ایسا لگتا ھے کہ عباسی خلافت کے مبلغین اور مدعین نے اپنی موقعیت کی ترویج اور تحکیم کے لئے اس طرح کی احادیث میں معنوی تحریف کر کے غلط تعبیر پیش کی ھے، اسی طرح کی صریح احادیث اس غرض سے جعل کی ھے، جس سے ان کے مطلب کی تائید ھو سکے۔ ھم اسے آئندہ بحث میں بیان کریں گے۔ اس لحاظ سے ان روایتوں کا وجود کہ جو ”سیاہ پرچموں“کی حکایت کررھی ھیں۔

 ÙˆÛ مہدی Ú©ÛŒ مدد کرنے والے اس لشکر سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ جو مشرق Ú©ÛŒ جانب نھیں پھونچاتے وہ قابل انکار نھیں Ú¾Û’Û” کیونکہ مختلف طریقوں سے نقل ھوا Ú¾Û’ اور حاکم Ù†Û’ ان میں سے بعض Ú©Ùˆ بخاری Ùˆ مسلم Ú©ÛŒ مورد قبول شرطوں Ú©Û’ مطابق صحیح شمار کیا Ú¾Û’[9]

۲۔ جن احادیث نے اس معنی کی تصریح کی ھے

الف۔ ”مہدی ھمارے چچا عباس کی اولاد میں ھیں“

دار قطنی نے اس حدیث کو ”الافراد“ روایت کی ھے اور ابن جوزی نے اس کے بارے میں کھا ھے:

”اس حدیث کی سند میں محمد بن ولید مقری ھے کہ جس کے بارے میں ابن عدی نے ذکر کیا ھے کہ وہ احادیث جعل کرتا ھے اور ایک دوسرے سے خلط ملط کرتا، اس کو چرالیتا اور روایات کے اسناد و متون میں تحریف اور تبدیلی کرتا ھے“

ابن ابی معشر اس کے بارے میں کہتا ھے:

”وہ کذاب یعنی بہت بڑا جھوٹا ھے

اور سمھودی مذکورہ حدیث کے بارے میں اس طرح اظھار نظر کرتا ھے:

”قبل و بعد کی حدیثیں اس سے زیادہ صحیح ھیں اور یہ حدیث معتبر نھیں ھے۔ کیونکہ اس کے طریق میں محمد بن ولید واقع ھے کہ جو حدیث جعل کرنے اور گڑھنے میں بہت بڑا ماھر ھے“[10]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next