امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



امام مہدی کا نام محمد بن عبد اللہ ھے اور ان کی زبان پر لکنت عارض تھی[59]

جھاں پھلی تینوں حدیث عاصم بن ابی الجنود کی روایت اور زربین حبیش انھوں نے عبد اللہ بن مسعود ان روایات کی مخالف ھے کہ حفاظ اور بزرگان حدیث نے ان سے یعنی عاصم سے نقل کیا ھے۔ حافظ ابو نعیم اصفھانی متولد ۴۳۰ھ نے اپنی کتاب مناقب المہدی میں عاصم سے منقول تمام حدیث کی تحقیق کی اور اس کے ۳۱/ طریق کی جمع آوری کی ھے۔ اور کسی میں یہ جملہ ”میرے باپ کا نام اس کے باپ کا نام ھے“ نھیں پایا جاتا، بلکہ وہ تمام کی تمام روایت”اس کا نام میرا نام ھے کی“عبارت پر مشتمل ھے۔

کنجی شافعی متولد ۶۳۸ نے اس کی اصل عبارت کو نقل کیا ھے اور مزید اس کا اضافہ کیا ھے:اس روایت کی عاصم کے علاوہ زرّ سے بھی حکایت کی ھے جیسے عمر و بن حرہ اور دےگر افراد نے تنھا یہ فقرہ“اس کا نام میرا نام ھے کی روایت کی ھے سواء عبید اللہ بن موسیٰ کا اس نے عاصم سے حکایت کی ھے کہ جس میں اس عبارت کا ”اس کے باپ کا نام میرے باپ کا نام ھے“کا اضافہ ھے لیکن عقلمند انسان اس میں شک نھیں کرتا کہ یہ عبارت اضافی ھے اور اس کے مجعول ھونے کے بارے میں تمام ائمہ حدیث کا اتفاق ھے خاتمہ میں کہتا ھے:

اس فن کے فصل خطاب، امام احمد بن حنبل نے کافی دقت و مھارت کے ساتھ متعدد موارد میں اس حدیث کو بصورت ”اس کا نام میرا نام ھے“اور مذکورہ اضافی عبارت کے بغیر نقل کیا[60]

اس بنا پر یہ واضح ھو جاتا ھے کہ ”اس کے باپ کا نام میرے باپ کا نام ھے“اس درجہ یہ عبارت بے بنیاد اور بے اساس ھے کہ کبھی امام مہدی کے والد گرامی کی شناخت سے متعلق اس پر اعتماد نھیں کیا جاسکتا۔

لہٰذا، جو شخص محمد بن عبد اللہ نامی مہدی موعود کا منتظر ھے (وہ حقیقتاً بے شمار اسلامی روایات کی میراث کے ھوتے ھوئے) گویا وہ سراب کے انتظار میں ھے اور انتظار کی تشنگی کے عالم میں اسے آب زلال تصور کرتا ھے۔

اس لحاظ سے، الازھریونیورسٹی کے استاد سعد محمد حسن تصر یح کرتے ھیں کہ یہ احادیث ”اس کے باپ کا نام میرے باپ کا نام ھے“مجعول اور من گھڑت ھے۔اگرچہ اس کی سند میں ان کے نزدیک حیرت انگیز نکتہ ھے کہ اسے شیعہ امامیہ نے جعل کیا ھے چونکہ ان کے بقول شیعوں نے اس حدیث کو جعل کر کے اپنے عقیدہ کو استوار و اثبات کیا ھے !![61]

مختصر یہ کہ: امام مہدی(علیہ السلام)کے نسب کے بارے میں متعدد روایات کی تحقیق و بررسی ھمیں اس واقعیت کی طرف رھنمائی اور نشاندھی کرتی ھے کہ آپ امام حسین(علیہ السلام) کی نسل سے ھیں، کیونکہ دےگر احادیث نہ صرف یہ کہ اس کے صحیح ھونے پر کوئی قرینہ نھیں پایا جاتا، بلکہ ان کے جعلی ھونے پر بہت سارے قرائن موجود ھیں۔

امام مہدی(علیہ السلام) کے فرزند حسین ھونے پر شواہد اور قرائن

شیعہ امامیہ کے نزدیک بہت زیادہ احادیث پائی جاتی ھیں جس میں امام علی(علیہ السلام) سے امام مہدی(علیہ السلام) تک بارہ معصوم اماموں کے اسما ء درج ھیں، خاص کرایسی احادیث کے مجموعہ کے ھمراہ جو بعد والے امام کی تعیین سے متعلق اس سے پھلے والے امام کے ذریعہ وارد ھوئی ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next