امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



قتادہ کہتا ھے:

میں نے سعید بن مسیب سے پوچھا:آیا مہدی حق ھے؟کھا : ھاں، میں نے پوچھا:وہ کس خاندان سے ھے؟ کھا: کنانہ سے۔ میں نے کھا: کنانہ کے بعد کس قبیلہ سے ھے ؟جواب دیا: قریش سے میں نے پھر سوال کیا: قریش کے بعد کس خاندان اور قبیلہ سے؟ جواب دیا:بنی ھاشم سے ۔۔۔

مقدسی اس حدیث کو ذکر کرنے کے بعد کہتا ھے:

اسی روایت کو امام ابو عمر عثمان بن سعید مقری نے اپنی سنن میں ذکر کیا ھے اور اسے بالفاظ دیگر (جو قریب قریب اسی سابق حدیث کے الفاظ ھیں) قتادہ کی روایت کے طریق سے سعید بن مسیب سے نقل کی ھے۔ پھر کہتا ھے: یہ حدیث امام ابو حسن احمد بن جعفر مناوی اور امام ابو عبد اللہ نعیم بن حماد نے روایت کی ھے[1]

کبھی یہ خیال آتا ھے کہ اس حدیث کے مفھوم میں تناقض ھے۔ کیونکہ پھلی بار امام کو کنانی اور دوسری دفعہ قریشی اور تیسری دفعہ ھاشم کھا گیا ھے۔ تو اس کے جواب میں کھا جائے گا کہ:

یہ تینوں عنوان آپس میں ایک دوسرے سے کوئی تضاد نھیں رکھتے چونکہ ھر ھاشمی فرد قریشی ھے اور ھر قرشی کنانہ سے ھے؛اور”علم الانساب“ کے تمام ماھرین کی رائے کے مطابق قریش خود ھی نضر بن کنانہ ھے۔

ب۔ حدیث:”مہدی عبد المطلب کے فرزندوں میں سے ھیں“

اس حدیث کو ابن ماجد اور دےگر افراد نے انس بن مالک سے نقل کیا ھے، ابن ماجہ کہتے ھیں:

رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا:-”ھم عبد المطلب کی اولاد اھل جنت کے سردار ھیں؛ یعنی رسول، حمزہ، علی، جعفر، حسن، حسین اور مہدی“[2]

مقدسی نے عقد الدرر میں اس روایت کو ان الفاظ میں پیش کیا ھیں:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next