امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



یہ حدیث وھی ھے جو علی ابن ابوطالب سے مروی ھے کہ انھوں نے رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے نقل کیا ھے کہ احمد نے مسند میں ابن ابی شیبہ، ابو داود اور بیہقی نے اسے نقل کیا ھے اور طبرسی نے تمام مسلمانوں (شیعہ وسنی) کااس روایت کے بارے میں اجماع نقل کیاھے[22]

 Ø§Ø¨ÙˆØ§Ù„فیض غماری اس Ú©Û’ بارے میں کہتے ھیں:”بے Ø´Ú© یہ حدیث صحیح ھے“[23]

۳۔اس وقت تک قیامت نھیں آئے گی جب تک کہ میرے خاندان کا میرا ھمنام شخص ظھور نہ کرے۔

اس حدیث کو ابن مسعود نے حضرت رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے روایت کیا ھے اور احمد،ترمذی اور طبرانی نے بھی چند واسطوں سے ابن مسعود سے نقل کیا ھے۔اسی طرح کنجی اور شیخ طوسی نے اسے نقل کرکے صحیح شمار کیا ھے اور ابو یعلی م-وصلی نے بھی ابوھریرہ کے طریق سے نقل کیا ھے[24]

سیوطی الدر المنثور میں کہتا ھے:

ترمذی نے اس حدیث کو ابو ھریرہ سے نقل کیا ھے اور اسے صحیح شمار کیا ھے[25]

Û´Û” مہدی(علیہ السلام) Ú¾Ù… اھل بیت میںسے ھیں کہ جن Ú©ÛŒ ناک بلند اور ستواں، پیشانی Ú†ÙˆÚ‘ÛŒ اور بغیر بال Ú©Û’ Ú¾ÙˆÚ¯ÛŒ اس Ú©ÛŒ صفت یہ Ú¾ÙˆÚ¯ÛŒ کہ زمین Ú©Ùˆ عدل Ùˆ انصاف سے اسی بھردے گا، جس طرح وہ ظلم Ùˆ جور سے بھری ھوگی۔                              

 Ø§Ø³ حدیث Ú©Ùˆ عبد الرزاق Ù†Û’ ابو سعید خدری سے انھوں Ù†Û’ رسول اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)سے نقل کیا Ú¾Û’ اور حاکم Ù†Û’ اسے مسلم Ú©ÛŒ مورد نظر شرط Ú©ÛŒ بنا پر ”صحیح“ خیال کیا Ú¾Û’ اور اربلی Ù†Û’ بھی اسے کشف الغمہ میں روایت Ú©ÛŒ Ú¾Û’[26]

حدیث ”مہدی(علیہ السلام) عترت سے ھیں“

اس مضمون میں بہت سی حدیثیں ذکر ھوئی ھیں جن میں سے ھم ایک کی طرف اشارہ کریں گے؛ ابوسعید خدری رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے اس طرح نقل کرتے ھیں:

قیامت آنے سے پھلے، زمین ظلم و جور سے لبریز ھو گی پھر اس وقت میری عترت یا میرے اھلبیت سے ایک شخص (راوی کی تردید ھے) اسے اسی طرح عدل و انصاف سے بھردے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ھو گی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next