امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



د۔ ام الفضل کی رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے حدیث: اے عباس! جب ۱۳۵/ سال مکمل ھو جائیں تو وہ تم سے اور تمھاری اولاد (منجملہ سفاح، منصور اور مہدی) سے متعلق ھوگا۔

اس حدیث کو خطیب اور ابن عساکر نے بھی ام الفضل سے نقل کیا ھے[15]

ذھبی اس حدیث کے بارے میں کہتا ھے:

اس حدیث کے سلسلہ میں احمد بن راشد ھلالی کا وجود ھے اس نے سعید بن خیثم کی باطل خبر کو حنظلہ کے طریق سے نقل کیا ھے۔۔۔ احمد بن راشد ایسا شخص ھے جس نے اس حدیث کو نادانی کی وجہ سے جعل کیا ھے[16]

ذھبی نے اپنی اس بات سے اس حدیث کے جعل کرنے میں احمد بن راشد کی نادانی اور بیوقوفی کی طرف اشارہ کیا ھے۔چونکہ عباسیوں کی حکومت کا ۱۳۵ھ میں آغاز نھیں ھوا، بلکہ ۱۳۲ھ میں ایسا اتفاق ھوا اور یہ عباسی حکمومت کے حوالے سے حدیث جعل کرنے والوں کی لا علمی (نادانی) پر دلالت کرتا ھے۔

ھ۔اس روایت کے مانند ایک اور حدیث ھے جسے سیوطی نے ابن عباس سے نقل کیا ھے اور کھا ھے:

یہ حدیث مجعول ھے اور اس کے جعل کرنے میں متھم ”غلابی“ ھے[17]

اور ابن کثیر نے اسے ضحاک کی نقل کے مطابق ابن عباس سے روایت کرتے ھوئے کھا ھے:

”اس طریق میں ضعیف اسناد ھیں۔ کیونکہ ضحاک نے صحیح طریق سے ابن عباس سے کچھ نھیں سنا ھے۔ لہٰذا مذکورہ حدیث منقطع ھے۔“[18]

جس طرح حاکم نے دےگر طریق سے کہ جس میں اسماعیل بن ابراھیم مھاجر واقع ھے، مذکورہ حدیث کو نقل کیا ھے[19]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next