امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



مہدی(علیہ السلام) امام حسین(علیہ السلام) کی نسل سے نویں فرزند ھیں۔

مذکورہ بالانتیجہ اگرچہ اس سے پھلے ثابت ھوچکا ھے لیکن مناسب ھے کہ کچھ وہ روایات جسے اکابر علماء اھل سنت نے بطور دلیل پیش کیا ھے، اسے شیعوں کی بعض صحیح و منتخب روایات کے ذریعہ مورد تاکید قرار دیں؛

۱۔ سلمان فارسی، ابوسعیدخدری، ابو ایوب انصاری، ابن عباس اور علی ھلالی مختلف الفاظ اور متعدد عبارتوں میںرسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے اس طرح نقل کرتے ھیں:

”اے فاطمہ! ھم اھل بیت کو چھ خصلتیں ایسی دی گئی ھیں جو نہ ھم سے پھلے کسی کو عطاء کی گئیں اور نہ ھمارے بعد ھی کوئی اسے حاصل کر سکے گا مگر ھمارے خاندان۔۔۔ اور اس امت کے مہدی(علیہ السلام) کے، کہ جس کی اقتداء میں عیسیٰ نماز پڑھیں گے وہ ھمارے خاندان سے ھے“پھر امام حسین(علیہ السلام) کے شانے پر ھاتھ رکھ کر فرمایا:”امت کا مہدی(علیہ السلام) اس کی نسل سے ھوگا“[97]

۲۔مقدسی شافعی حضرت امام علی(علیہ السلام) سے ایک روایت نقل کرتے ھیں کہ اس میں اس طرح بیان ھوا ھے کہ:

مہدی امام حسین(علیہ السلام) کے فرزندوں میں سے ایک فرزند ھے۔ آگاہ ھو جاو کہ جو بھی ان کے علاوہ کسی کا اتباع کرے گا، خدا وند سبحان اس پر لعنت کرے گا[98]

اس وقت مقدسی احتجاج کے آغاز میں اس طرح کہتے ھیں کہ اس فصل کا اختتام مولائے کائنات امیرالمومنین کے اس کلام سے کہ جو ظالم و سرکش افراد کو ذلیل و خوار کرنے والا اور اےسے حوادث کو بیان کرنے والا ھے جو حددرجہ خوفناک اور جس کی صورت حال انتھائی مشکل و دشوار ھے اور جو قیام حضرت مہدی(علیہ السلام) کا سبب ھے۔ وھی مہدی موعود کہ جو سختیوں کو بر طرف کرنے والا اور گروہ دشمن کو شکست دینے والا ھے۔

۳۔اسی طرح مقدسی جابر بن یزید سے اور وہ امام باقر(علیہ السلام) سے ایک مفصل حدیث نقل کرتے ھیں جس میں مذکور ھے:

 Ø§Û’ جابر ! مہدی موعود حسین Ú©Û’ فرزندوں میں سے ھیں[99]

۴۔ ابن ابی الحدید امام علی کے کلام کی شرح میں: ”وبنا تختم لا بکم“ اس طرح فرماتے ھیں:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next