امام مہدی(علیہ السلام) کے خاندان کی معرفت کے بارے میں گفتگو



ب۔ دشمنوں کی دلیلوں اور اپنے مدارک واسناد کے نقل کرنے میں امانتداری کا ثبوت دینا اور ان احادیث کی نسبت تنقیدی نقطہ نگاہ سے تمام مسلمان فرقوں کو آگاہ کرنا۔

اب ھم ان احادیث کو نقل کرتے ھوئے اسکی تحقیق و بررسی کرتے ھیں:

ا۔ ابن شیبہ، طبرانی اور حاکم، عاصم بن ابی النجود سے اور یہ زرّ بن حبیش سے اور وہ عبد اللہ بن مسعود سے اور عبد اللہ بن مسعود رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے اس طرح نقل کرتے ھیں:[45]

دنیا کے تمام ھو نے سے پھلے، خدا وند سبحان ایک ایسے مرد کو مبعوث کرے گا جس کا نام اور جس کے باپ کا نام میرے اور میرے باپ کے نام پر ھو گا۔

۲۔ ابو عمر ودانی اور خطیب بغدادی دونوں ھی عاصم بن ابی النجود کے حوالے سے اور وہ ز رّین حبیش اور وہ عبد اللہ بن مسعود اور ابن مسعود رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے اس طرح نقل کرتے ھیں:

قیامت کے برپا ھو نے سے پھلے میرے خاندان کا ایک شخص جس کا نام میرا نام اور جس کے باپ کا نام میرے باپ کا نام ھوگا، لوگوں پر حکومت کرے گا،[46]

۳۔ نعیم بن حماد، خطیب اور ابن حجر تینوں ھی عاصم زر بن حبیش سے اور وہ ابن مسعود سے اور ابن مسعود رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے نقل کرتے ھیں کہ حضرت نے فرمایا:

مہدی کا نام میرے نام اور ان کے باپ کا نام میرے باپ کے نام سے مشابہ ھے[47]

۴۔نعیم بن حماد نے سند کے ساتھ ابو طفیل سے نقل کیا ھے کہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا:

مہدی کا نام میرے نام پر اور ان کے باپ کا نام میرے باپ کے نام پر ھے[48]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next