حقوق نسواں کے دفاع کيلئے لازمي اصول



اس ظاہري مثبت نکتے کے پس پردہ منفي نکات

يہ ايک مثبت نکتہ ہے ليکن بہت سطحي اورظاہري، ليکن اسي ظاہري نکتے کے پس پردہ بہت سے منفي نکات پوشيدہ ہيں ۔ سب سے پہلي بات يہ کہ گھر کي چار ديواري ميں بالکل ايسا نہيں ہے ۔ يہ کوئي منبري گفتگونہيں ہے جو چند سامعين کوخوش کرنے يا کوئي نعرہ نہيں ہے جو چند افرا دکو جمع کرنے کيلئے لگايا جائے بلکہ يہ سب حقيقت اور سچي خبريں ہيں اور ان کے ديئے ہوئے اعداد وشمار سے اخذ شدہ ہيں ۔ گھروں ميں خواتين پر ظلم و ستم ہوتا ہے حتي اس خاتون پر بھي جو اپنے ملازم شوہر کي مانند ملازمت کرتي ہے اور دن ميں دو گھنٹے کي چھٹي ميں جب گھر آتي ہے تو اس پر ظلم ١ ہوتا ہے !

کيسے ظلم ہوتا ہے ؟ اس ليے کہ يہ دو انسان ہيں،ايک مردہے اور ايک عورت۔ اگر يہ صورتحال ايک تصوراتي اور آئيڈيل صورتحال ہوتي يعني يہ دو انسان ہيں،دونوںملازمت کرتے ہيں، رات کو تھکے ہارے آتے ہيں اور سو جاتے ہيں ، صبح اٹھتے ہيں اوردوبارہ اپنے اپنے کاموں پر چلے جاتے ہيں ۔حالانکہ يہ دونوں مرد نہيں ہيں، ان ميں سے ايک مرد ہے اور ايک عورت۔مرد وعورت ميں سے ہر ايک کو الگ الگ چيز کي ضرورت ہوتي ہے ۔ايسے ماحول ميں مرد پربھي ظلم و ستم ہوتا ہے ۔ ليکن چونکہ مرد، عورت کي بہ نسبت مضبوط و قوي ہوتا ہے لہٰذا ہم اُس کے ظلم کو يہاں بيان نہيں کرنا چاہتے ہيں ۔ جس پر يقيني صورت ميں ظلم ہوتا ہے وہ عورت ہے ،اس ليے کہ وہ مرد جو اس عورت کو شوہر ہے ،اور بہت خواتين سے جنسي اور عاشقانہ تعلقات رکھتا ہے ۔ اس کے يہ ناجائز تعلقات اورروابط مکمل طورپر سچے اور وفادار مياں بيوں کي مانند محبت سے لبريز ہوتے ہيں حالانکہ وہ اپنے اہل وعيال سے بھي ايسے تعلقات نہيں رکھتا ہے!

---------

١ يہاں لفظ ظلم سے کوئي مشتبہ امر پيدا نہ ہو کيونکہ ظلم صرف کسي کو زدو کوب يا لگدمالي کا نشانہ بنانا نہيں ہے ۔ ظلم کي وضاحت صفحہ 84پر ہوچکي ہے ، ظلم ايک وسيع مفہوم ہے اور اسکے کئي مصداق ہيں ۔ لہٰذا ظلم کا وہي معني مراد ليا جائے جو متن ميں موجود سياق و سباق اورقرينے سے سمجھا جائے ۔ (مترجم)

يہ ايک عورت پر بہت کاري ضرب اور بہت بڑ احملہ ہے ۔ايک بيوي کي خواہش ہوتي ہے کہ وہ اپنے جيون ساتھي سے محبت آميز، صاف شفاف اور نزديکي ترين تعلقات رکھتي ہو اوريہ دونوں پوري دنيا سے زيادہ ايک دوسرے کے قريب ہوں ۔ لہٰذا ايسے گھرانے ميں سب سے پہلي چيز جو عورت سے چھيني جاتي ہے ، يہي ہے! اب آپ فرض کيجئے کہ کوئي ايسا شوہر ہو کہ جو کبھي اپني بيوي سے رحم کا سلوک بھي کرے اور کبھي ظلم بھي کرے ليکن پھر بھي اُس کے ساتھ گہرا دوستانہ و عاشقانہ اوربقول معروف ’’جانم، سوئٹي يا ہني‘‘ کا رابطہ رکھتا ہو ۔ توکيا يہ رابطہ اورتعلقات بہترہيں يا نہيں ؟ يعني دو دوستوں کي مانند يہ دونوں گھر ميں داخل ہوں ، ايک دوسرے کو سلام کريں، احوال پرسري کريں،ميز پر بيٹھ کر ايک ساتھ چائے پئيں اوراسکے بعد يہ اپني راہ لے اور وہ اپني راہ! مسلّم ہے کہ يہ بھي پہلي صورتحال سے بہتر نہيں ہے ۔

آپ ايک عورت کي حيثيت سے اس فيصلے کيلئے اپنے وجدان کي طرف رجوع کيجئے کہ کياآپ اس دوسري صورت حال کو پہلي کي بہ نسبت زيادہ پسند کرتي ہيں؟ يہ شوہر قابل تحسين ہے يا پہلا شوہر ؟ميں گمان بھي نہيں کرسکتا کہ کوئي ايسي عورت موجود ہو کہ جو اس دوسرے شوہر کو پہلے والے شوہر پر ترجيح دے ۔يعني وہ بيوي (پہلے والے سخت گير) شوہر کي سخت مزاجي کے نتيجے ميں پيدا ہونے والي تلخي کو اس (دوسرے شوہر) سے اس کي حقيقي محبت و چاہت اور اس بات کے مقابلے ميں کہ اُس کا شوہر اس کے سوائے کسي اور عورت کا عاشق ودلداہ اور کسي اور سے جنسي تعلقات رکھنے والا نہيں ہے، قبول کرليتي ہے ۔ آپ نے توجہ فرمائي ! يہ ہے وہ پہلا ستم جو مغربي عورت پر ہوتا ہے ۔ ميں يہ نہيں کہتا کہ وہاں تمام گھرانے ايسے ہيں ليکن معمولاً صورتحال يہي ہے اور دوسري جانب عورت پرہونے والا جسماني ظلم اور اذيت وآزار دوسري طرف!

ميں نے دو سال قبل (١٩٩٥) ايک امريکي جريدے ميں گھروں ميں ہونے والے مردوں کے ظلم و ستم کے اعداد وشمار کا مطالعہ کيا تھا،وہ اعداد و شمار واقعاً بہت وحشتناک تھے ۔ البتہ آپ کو معلوم ہے کہ امريکي بعض جہات سے مثلاً کُھلے ٹُلے ہونے ميں قديم يورپي ممالک سے بہتر ہيں اور انگلستان، فرانس اورديگر يورپي ممالک کے مقابلے ميں زيادہ کھلے ہيں ۔

يہي کھلي حالت جو مغربي ثقافت ميں مشاہدہ کي جاتي ہے، امريکا ميں يورپي ممالک سے زيادہ ہے، ليکن اس کے ساتھ ساتھ امريکا ميں ايک گھريلو عورت پرظلم و ستم ،زدوکوب اوراہانت تحقير دوسرے مغربي ممالک سے بھي زيادہ ہے ۔ ان اعداد و شمار ميں ميں نے خود ديکھا ہے ، وہ لکھتے ہيں کہ يہ اُن لوگوں کے اعداد وشمار ہيں جنہوں نے جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آکر شکايت درج کرائي ہے جبکہ شکايت درج نہ کرانے والوں کي ايک کثير تعداد موجود ہے ۔

ہم کيا کريں؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next