حقوق نسواں کے دفاع کيلئے لازمي اصول



قرآن ميں ارشاد خداوندي ہے کہ ’’وَجَعَلَ مِنھَا زَوجَھَا لِيَسکُنَ اِلَيھَا‘‘۔ ٥ جہاں تک مجھے ياد ہے کہ قرآن ميں دو مرتبہ ’’سکون‘‘ کي تعبير آئي ہے ۔ ’’وَمِن آيَاتِہِ خَلَقَ لَکُم مِن آَنفُسَکُم آَزوَاجًا لِتَسکُنُوا اِلَيھَا‘‘٦ خداوند عالم نے انساني جوڑے کو اس کي جنس (انسانيت) سے ہي قرار ديا ہے ۔يعني عورت کا جوڑا مرد اور مرد کا جوڑا عورت تاکہ ’’لِيَسکُنَ اِلَيھَا‘‘ يعني يہ انسان خواہ مرد ہو يا عورت ،اپنے مياں يا بيوي سے آرام وسکون حاصل کرے ۔ ١

----------

١ خطبہ نکاح 5/1/2001

٢ خطبہ نکاح 5/1/2001

٣ خطبہ نکاح 25/12/2005

٤ خطبہ نکاح 27/11/1997 ٥ سورہ اعراف/ ١٨٩ ٦ سورہ روم / ٢١

يہ آرام و سکون دراصل باطني اضطراب کي زندگي کے پر تلاطم دريا سے نجات و سکون پانے سے عبارت ہے ۔ زندگي ايک قسم کا ميدان جنگ ہے اور انسان اس ميں ہميشہ ايک قسم اضطراب و پريشاني ميں مبتلا رہتا ہے لہٰذا يہ سکون بہت اہميت کا حامل ہے ۔ اگر يہ آرام و سکون انسان کو صحيح طور پر حاصل ہوجائے تو اُس کي زندگي سعادت و خوش بختي کو پالے گي، مياں بيوي دونوں خوش بخت ہوجائيں گے اور اس گھر ميں پيدا ہونے والے بچے بھي بغير کسي نفسياتي دباو اور الجھن کے پرورش پائيں گے اور خوش بختي اُن کے قدم چومے گي۔ صرف مياں بيوي کے باہمي تعاون، اچھے اخلاق و کردار اور پرسکون ماحول سے اس گھرانے کے ہر فرد کيلئے سعادت و خوش بختي کي زمين ہموار ہوجائے گي۔ ٢

گھرانہ ، زندگي کي کڑي دھوپ ميں ايک ٹھنڈي چھاوں

جب مياں بيوں دن کے اختتام پر يا درميان ميں ايک دوسرے سے ملاقات کرتے ہيں تو دونوں ايک دوسرے سے يہي اميد رکھتے ہيں کہ اُنہوں نے گھر کے ماحول کو خوش رکھنے، اُسے زندہ رکھنے اور تھکاوٹ اورذہني الجھنوں سے دور کرکے اُسے زندگي گزارنے کے قابل بنانے ميں اپنا اپنا کردار موثر طريقے سے ادا کيا ہوگا تو ان کي ايک دوسرے سے توقع بالکل بجا اور درست ہے ۔ اگر آپ بھي يہ کام کرسکيں تو حتماً انجام ديں کيونکہ اس سے زندگي شيريں اور ميٹھي ہوتي ہے ۔ ٣

انساني زندگي ميں مختلف ناگزير حالات و واقعات کي وجہ سے طوفان اٹھتے رہتے ہيں کہ جس ميں وہ ايک مضبوط پناہ گاہ کا متلاشي ہوتا ہے ۔ مياں بيوں کا جوڑا اس طوفان ميں ايک دوسرے کي پناہ ليتا ہے ۔ عورت اپنے شوہر کے مضبوط بازووں کا سہارا لے کر اپنے محفوظ ہونے کا احساس کرتي ہے اور مرد اپني بيوي کي چاہت و فداکاري کي ٹھنڈي چھاوں ميں سکھ کا سانس ليتا ہے ۔ مرد اپني مردانہ کشمکش والي زندگي ميں ايک ٹھنڈي چھاوں کا ضرورت مند ہے تاکہ وہاں کي گھني چھاوں ميں تازہ دم ہوکر دوبارہ اپنا سفر شروع کرے ۔ يہ ٹھنڈي چھاوں اُسے کب اور کہاں نصيب ہوگي؟ اس وقت کہ جب وہ اپنے گھر کي عشق و اُلفت اور مہرباني و محبت سے سرشار فضا ميں قدم رکھے گا ، جب وہ اپني شريک حيات کے تبسم کو ديکھے گا کہ جو ہميشہ اس سے عشق و محبت کرتي ہے، زندگي کے ہر اچھے برے وقت ميں اُس کے ساتھ ساتھ ہے، زندگي کے ہر مشکل لمحے ميں اس کے حوصلوں ميں پختگي عطا کرتي ہے اور اُسے ايک جان دو قالب ہونے کا احساس دلاتي ہے ۔ يہ ہے زندگي کي ٹھنڈي چھاوں ۔١

----------



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next