حقوق نسواں کے دفاع کيلئے لازمي اصول



 

ب: دوسرا ہدف

دوسرا ہدف يہ ہے کہ ہم اپني اس گفتگو ، جدوجہد اور اس مقابلہ کرنے کي وجہ سے چاہيں کہ ان دوجنس ، مرد و عورت کے درميان جدائي ، رقابت اورنزاع کي حالت ميں پيدا کريں اور رقابت و دشمني کي بنا پر ايک نئي دنيا کي بنياد رکھيں ۔ گويا اس انساني معاشرے ميں مرد ايک طرف ہيں اور خواتين ان کے مد مقابل اور يہ دونوں کسي نہ کسي مقام تک پہنچنے کيلئے آپس ميں لڑرہے ہيں اورخواتين يہ چاہتي ہيں کہ وہ يہاں مردوں پر غالب آجائيں ۔ کيا ہمارا ہدف يہ ہے؟

پس اس جدوجہد ، حرکت يا پھر اس تحريک کے ہدف کے بارے ميں دو قسم کے نظريات تصور کئے جاسکتے ہيں ۔ ايک ہدف کا نظريہ اسلامي ہے جبکہ دوسرا ہدف ، ناقص نظر سے متعلق ہے ۔ مغربي ممالک ميں ہونے والي اکثر کوششيں سب سے زيادہ اِسي دوسرے ہدف کا نتيجہ ہوتي ہيں ۔ اپني گفتگو کے دوران ہم اِس بارے ميں مزيد وضاحت کريں گے ۔ ليکن ايک سوال کاجواب ضرور واضح ہونا چاہيے کہ خواتين کے حقوق يا اُن کے مسائل کيلئے کي جانے والي کوششوں کا ہدف کيا ہے؟

 

٢۔ روش اور شعار کو اسلامي ہونا چاہيے

دوسرا سوال کہ جس کي اہميت بھي پہلے سوال کي مانند بہت زيادہ ہے، يہ ہے کہ جب ہم عورت کے نام سے سخن کا آغاز اور اُس کا دفاع کرتے ہيں تو کون سے نعرے اور شعار لگاتے ہيں، کس چيز کا مطالبہ کرتے ہيں اور کس ہدف تک رسائي کيلئے کوشش کرتے ہيں؟ يہ بہت اہم بات ہے يہاں پر بھي اسلامي روش يعني وہ چيز جو عورت کے بارے ميں اسلامي تعريف، احکامات اور تعليمات سے سمجھي جاسکتي ہے، اُس چيز سے بہت تفاوت رکھتي ہے کہ جوآج مغرب ميں موجود ہے ۔

 

مغرب ميں آزادي کا غلط مفہوم

آج جو چيز مغرب ميں ايک شعارو نعرے کي حيثيت سے موجود ہے اُس ميں خواتين کي آزادي سرفہرست ہے ۔ آزادي کا لفظ بہت وسيع مفہوم رکھتا ہے اور مختلف معاني کو اپنے دامن ميں سميٹے ہوئے ہے، قيد سے آزادي ، اخلاق سے آزادي کيونکہ اخلاق بھي ايک قسم کي قيد وبندہے، مرد کے سوئ استفادہ سے آزادي کہ جہاں مرد ايک عورت کو کم تنخواہ کيلئے کارخانے ميں کام کرنے پر مجبور کرتا ہے، اِ س آزادي ميں ان قوانين سے آزادي بھي شامل ہے کہ جو ايک بيوي کو شوہر کے مقابلے ميں پابند بناتے ہيں غرضيکہ آزادي ميں يہ تمام معاني شامل ہيں ۔ خواتين سے متعلق اِن شعار ميں بہت سے ايسے مطالب اور مطالبات بھي شامل ہيں جو مکمل طور پر ايک دوسرے سے تضاد رکھتي ہيں ۔ بالآخر آزادي کا معني کيا ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next