حقوق نسواں کے دفاع کيلئے لازمي اصول



گھر کو بسانا دراصل انسان کي ايک اجتماعي ضرورت ہے ۔ چنانچہ اگر کسي معاشرے ميں ’’گھرانے‘‘ صحيح و سالم اور مستحکم ہوں ، حالات زمانہ اُن کے پائے ثبات ميں لغزش پيدا نہ کريں اور وہ مختلف قسم کي اجتماعي آفات سے محفوظ ہوں تو ايسا معاشرا اچھي طرح اصلاح پاسکتا ہے، اس کے باشندے فکري رشد حاصل کرسکتے ہيں، وہ روحاني لحاظ سے مکمل طور پر صحيح و سالم ہوں گے اور وہ ممکن ہے کہ نفسياتي بيماريوں سے بھي دور ہوں ۔ ٣

گھرانہ، روح و ايمان اور پاکيزہ فکر وخيال کي بہترين پرورش گاہ

اچھے گھرانوں سے محروم معاشرہ ايک پريشان، غير مطمئن اور زبوں حالي کا شکار معاشرہ ہے اور ايک ايسا معاشرہ ہے کہ جس ميں ثقافتي ، فکري اور عقائدي ورثہ آنے والي نسلوں تک با آساني منتقل نہيں ہوسکتا ۔ ايسے معاشرے ميں انساني تربيت کے بلند مقاصد حاصل نہيں ہوپاتے يا اُس ميں صحيح و سالم گھرانوں کا فقدان ہوتا ہے يا پھر اُن کي بنياديں متزلزل ہوتي ہيں ۔ ايسے معاشروں ميں انسان اچھے تربيتي مراکز اور پرورش گاہوں ميں بھي اچھي پرورش نہيں پاسکتے ۔ ٤

صحيح وسالم گھرانے کا فقدان اس بات کا سبب بنتا ہے کہ نہ اُس ميں بچے صحيح پرورش پاتے ہيں اور نہ ہي نوجوان اپني صحيح شخصيت تک پہنچ سکتے ہيں اور انسان بھي ايسے گھرانوں ميں کامل نہيں بنتے ۔ اس گھر سے تعلق رکھنے والے مياں بيوں بھي صالح اور نيک نہيں ہوں گے، اس گھر ميں اخلاقيات کابھي فقدان ہوگا اور گزشتہ نسل کے اچھے اورقيمتي تجربات اگلي نسلوں تک منتقل نہيں ہوسکتے ۔ ١ جب ايسے معاشرے ميں اچھے گھرانے موجود نہ ہوں تو جان ليجئے کہ اس معاشرے ميں ايمان اور دينداري کو وجود ميں لانے کا کوئي مرکز موجود نہيں ہے ۔ ٢

------------------

١ خطبہ نکاح 5/9/1993

٢ خطبہ نکاح 23/11/1997

٣ خطبہ نکاح 23/8/1995

٤ خطبہ نکاح 1/1/1996

ايسے معاشرے کہ جن ميں گھرانوں کي بنياديں کمزور ہيں يا جن ميں اچھے گھرانے سرے ہي سے وجود نہيں رکھتے يا اگر ہيں تو ان کي بنياديں متزلزل ہيںتو وہ معاشرے نابوي کے دھانے پر کھڑے ہيں ۔ ايسے معاشروں ميں نفسياتي الجھنوں اور بيماريوں کے اعداد و شمار اُن معاشروں کي بہ نسبت زيادہ ہيں جن ميں اچھے اور مستحکم گھرانے موجود ہيں اور مرد و عورت ’’ گھرانے‘‘ جيسے ايک مضبوط مرکز سے متصل ہيں ۔ ٣



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next