حقيقت شيعه



اس طرح اس فرقہ Ú©ÙŠ نشو Ùˆ نما Ú©ÙŠ تاريخ Ú©Û’ سلسلہ ميں اقوال بے شمار ہوگئے ØŒ بعض Ù†Û’ يوں غم غلط کيا کہ اس کا وجود سقيفہ Ú©Û’ حادثہ Ú©Û’ بعد ہوا ہے، بعض Ù†Û’ يوں دل کا بوجھ ہلکا کيا کہ حضرت عثمان Ú©Û’ دور خلافت ميں فتنوں Ú©Û’ بعد رونما ہوا ہے، بعض Ù†Û’ يوں آنسو پونچھے کہ جمل يا صفين يا شہادت امام حسين  Ú©Û’ بعد معرض وجود ميں آيا۔

ظہور تشيع Ú©Û’ سلسلہ ميں اس تشنہ نظريہ Ú©ÙŠ وجہ يہ ہے کہ وہ اسلام Ú©ÙŠ طرح شيعيت Ú©Û’ عقائد  Ú©ÙŠ بالکل معرفت نہيں رکھتے، يہ امت مسلمہ Ú©ÙŠ سونچ اور باطل عقيدہ Ú©Û’ مطابق عام امتوں Ú©ÙŠ طرح ايک دم وجود ميں نہيں آئي ہے، بلکہ يہ اسلام Ú©Û’ عقائد کا مکمل اور حقيقي مظہر ہے اس Ú©ÙŠ بنياد رسول اکرم Ù†Û’ رکھي ہے اور روز بروز اہلبيت کرام Ú©Û’ زير سايہ پروان Ú†Ú‘Ú¾ÙŠ ہے۔

اہلبيت  Ù†Û’ اس Ú©Û’ رموز واسرار بيان کئے ہيں اور شبہات کا جواب ديا ہے اور سفاک مزاج افراد Ú©Û’ مد مقابل رہے ہيں اہل بيت  Ú©ÙŠ کسر شان کرنے Ú©Û’ مقاصد ميں ايک اور اصل مقصد يہ تھا کہ اسلام کا نام Ùˆ نشان مٹ جائے ،اسي لئے بعض افراد Ù†Û’ خلط ملط کيا۔

        چنانچہ انھوں Ù†Û’ شيعوں ميں سرايت کرنے والے ان افراد Ú©Û’ عقائد Ú©Ùˆ شيعوں Ú©ÙŠ طرف يہ کہہ کر منسوب کرديا کہ يہ شيعي فکر اور عقيدہ کا مظہر ہيں،جو اسلام Ú©ÙŠ بربادي چاہتے ہيں اور اسلام ميں آمريت Ú©Û’ قائل ہيں۔

وہ تو يہاں تک کہہ بيٹھے کہ شيعيت ان تمام تخريبي افکار کي پناہ گاہ بن چکي ہے جن کا مقصد عربيت اور اسلام کا خاتمہ کرنا ہے۔

متقدمين اسي نظريہ پر چلے اور آنے والے افراد نے ان کي اتباع کي۔

واقعي افسوس کا مقام ہے کہ اس عصر کے محققين نے شيعہ و تشيع پر لعن طعن صرف گذشتہ افراد کے اقوال پر بھروسہ کے سبب کرنا شروع کرديا اور انھوں نے اتني زحمت برداشت کرنا گوارہ نہ کي، کہ ہر فرقہ کے عقائد و نظريات کو بخوبي درک و تحقيق کريں، خاص طور سے اس جديد ترقياتي دور نے ہر طرح کي تحقيق کا موقع فراہم کرديا ہے اور تمام طالبان حقيقت کے لئے علمي بحث کے وسائل فراہم کرديئے ہيں۔

حقيقت کو درک کرنے کے لئے ايک محقق کے لئے ضروري ہے کہ وہ تعصب سے کام نہ لے اور اگر يہ شرط ختم ہوگئي تو پھر اس کي تحريروں سے حقيقت کے ظاہر ہونے کي اميد نہيں کي جاسکتي ہے۔

اس زمانہ ميں ايسے محققين کا فقدان نہيں ہے خاص طور سے بعض شرق شناس (مستشرقين) ہيں جنھوں نے حق کے سوا کسي چيز کو نہيں تلاش کيا اور حق و حقيقت کے چہرے سے پردہ اٹھايا، جيسا کہ شيعہ مولفين و محققين نے اس حوالہ سے کتابيں تصنيف کيں اور راہ حق ميں تحقيق کي تاکہ اس راہ ميں جو بھي حق کو تلاش کرنا چاہے اس کے لئے آساني ہو۔

ہماري ان بحثوں کے ضمن ميں ايک ناچيز کوشش يہ بھي ہے اللہ سے اميد کرتے ہيں کہ اس سے مکمل طور پر ہر وہ شخص استفادہ کرے جو انتفاع کا ارادہ رکھتا ہے يا کچھ حق سننا چاہتا ہے، خدا اس پر گواہ ہے اور خدا سب کي نيتوں سے بخوبي واقف ہے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next