حقيقت شيعه



ان کلمات سے اصحاب کے موقف کا علم ہوتا ہے کہ وہ تسليم يا عدم تسليم ميں کس چيز کو اہميت ديتے تھے۔

اس سے اور آگے بعض اصحاب کے آراء و نظريات اس درجہ روشن تھے کہ نبي کي رائے پر غالب تھے يا دوسرے لفظوں ميں يہ کہا جائے کہ نص نبوي کے مقابل اجتہاد فرما رہے تھے جس کا نتيجہ يہ نکلتا تھا کہ وہ حکم نبوي کي پيروي کسي صورت ميں نہيں کرنا چاہتے تھے، اور ايسے حادثات متعدد مقامات پر رونما ہوئے ہيں۔

ابو سعيد خدري سے روايت ہے کہ ايک بار ابوبکر رسول کے پاس آئے اور عرض کي يارسول اللہ! ميں ايک وادي سے گذر رہا تھا وہاں پر ايک نہايت حسين اور وجيہ زاہد کو عبادت ميں مشغول پايا، تو اس وقت رسول نے ابوبکر سے کہا کہ جاؤ اور اس کو قتل کردو۔

سعيد کہتے ہيں: ابوبکر گئے اور اس کو اس حالت ميں ديکھ کر پس و پيش ميں پڑ گئے کہ اس کو کيسے قتل کريں، واپس آئے تو رسول نے عمر کو حکم ديا : ”جاؤ اور اس کو قتل کردو“ عمر گئے جس کيفيت ميں ابوبکر نے ديکھا تھا انھوںنے ديکھ کر قتل کا فيصلہ بدل ديا واپس آکے عرض کيا، يا رسول اللہ وہ جس خضوع و خشوع کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہے ميرا دل مَسوس کر رہ گيا کہ اس کو ناحق قتل کردوں۔

آپ Ù†Û’ امير المومنين حضرت علي  Ú©Ùˆ Ø­Ú©Ù… ديا: ”جاؤ اور اس Ú©Ùˆ قتل کردو“ امير المومنين گئے تو وہ وہاں نہيں تھا آپ واپس آئے اور آکر خبر دي کہ ميںنے اس Ú©Ùˆ نہيں ديکھا۔

آپ نے فرمايا: وہ اور اس کے ہمنوا قرآن کا رٹا لگائيں گے، مگر قرآن ان کے حلق سے نيچے نہيں اترے گا وہ لوگ دين سے ايسے خارج ہوگئے ہيں جيسے تير کمان سے چھوٹ جاتا ہے، وہ دين ميں واپس نہيں آسکتے مگر تير سوفا، (کمان) ميں واپس آجائے (اور دونوں ناممکن ہے) لہٰذا ان کو قتل کردو وہ گنہگار گروہ ہے۔[11]

صلح حديبيہ کے وقت پيغمبر نے قريش کے ہر مطالبہ کو پورا کيا، جس کے سبب اصحاب ميں يہ خبر گشت کرنے لگي کہ رسول نے ہم سب کو رسوا کيا ہے ہر چند کہ نبي نے اس پر مصلحت کے تحت دستخط کيا تھا اور وہ بخوبي اس کو جانتے تھے اور يہ بات روز روشن کي طرح واضح ہے کہ رسول کبھي اسلام و مسلمين کا نقصان نہيں چاہيں گے، اس کے باوجود بعض اصحاب اس بات کے معتقد تھے کہ پيغمبر کے دستاويز پر دستخط کے خلاف حق اعتراض رکھتے ہيں۔

عمر بن الخطاب نے بطور اعتراض پيغمبر سے کہا، جس کو بخاري نے عمر ہي کي زباني کچھ يوں نقل کيا ہے۔

عمر۔ يا رسول اللہ! کيا آپ حق پر نہيں ہيں؟

رسول اسلام۔ ہم حق پر ہيں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next