بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم) نے ایک دوسری حدیث میں فر مایا:

''جو شخص مسلمانوں کے بچوں سے رحمدلی اور محبت سے پیش نہ آئے اور بڑوں کا احترام نہ کرے،وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔(٢٦)''

ایک اور روایت میں فر مایا:

''بچوں سے پیار کرو اور ان کے ساتھ ہمدردی اور نرمی سے پیش آئو۔(٢٧)''

حضرت علی علیہ السلام نے شہادت کے موقع یہ وصیت کی:

ٍٍ''اپنے خاندان میں بچوں سے محبت اور بڑوں کا احترام کرو۔(٢٨)''

آپ نے ایک دوسری روایت میں اپنے پیرو ئوں سے یہ فرما یا:

''بچے کو بڑوں کا کردار اختیار کرنا چاہئے اور بڑوں کو بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آناچاہئے ،ایسا نہ ہو کہ بچوں کے ساتھ زمانہ جا ہلیت کے ظالموں کا جیسا سلوک کریں ۔(٢٩)''

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فر مایا:

''جو شخص اپنے بچے سے زیادہ محبت کرتا ہے اس پر خدا وند متعال کی خاص رحمت اور عنایت ہوگی۔(٣٠)''



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next