بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


''میں نے جنگ احدکے دن رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) سے پو چھا کہ میرے والد کس طرح شہید ہوئے؟ آپ(صلی الله علیه و آله وسلم)نے فرمایا :''وہ خدا کی راہ میں شہید ہوئے،ان پر خدا کی رحمت ہو ۔میں رونے لگا۔پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) نے مجھے اپنے نزدیک بلاکر میرے سر پر دست شفقت پھیر ا اور مجھے اپنے مرکب پر سوار کرکے فرمایا :کیا تمہیں پسند نہیںہے کہ میں تمہارے باپ کی جگہ پر ہوں؟…(٥١)''

جمادی الاو ل ٨ ہجری کو جنگ موتہ واقع ہوئی۔اس جنگ میں لشکر اسلام کے تین کمانڈر ،زیدا بن حارثہ،جعفرا بن ابیطالب اور عبداللہ ا بن رواحہ شہید ہوئے ۔

..............

٥٠۔بحارالانوار،ج٤٣،ص٣١٢

٥١۔مجمع الزوائد ج ٨،ص١٦١

یہ لشکر واپس مدینہ پلٹا(٥٢)رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) اور مسلمان ترانہ پڑھتے ہوئے اس لشکر کے استقبال کے لئے نکلے ۔پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم)مرکب پر سوار تھے اور فرمارہے تھے:

''بچوں کو مرکبوں پر سوار کرو اور جعفر کے بیٹے کومجھے دو !عبیداللہ ا بن جعفرابن ابی طالب کو لایا گیا ۔پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم) نے اسے اپنے سامنے مرکب پر بٹھایا۔(٥٣)''

ابن ہشام لکھتا ہے : جعفر کی بیوی ،اسماء بنت عمیس کہتی ہے:

''جس دن جعفر جنگ موتہ میں شہید ہوئے اس دن،پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) ہمارے گھر تشریف لائے ۔اور میں اسی وقت گھر کے کام کاج صفائی اور بچوں کونہلا دھلا کر فارغ ہو ئی تھی آپ(صلی الله علیه و آله وسلم)نے مجھ سے فرمایا: جعفر کے بچوں کو میرے پاس لائو !میں ان کو آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم)کی خدمت میں لے گئی، آپ(صلی الله علیه و آله وسلم)نے بچوں کو اپنی آغوش میں بٹھاکرپیار کیا جبکہ آپ (صلی الله علیه و آله وسلم)کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے ۔

میں نے سوال کیا :اے رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)!میرے ماں باپ آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) پر فدا! آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) کیوں رو رہے ہیں؟کیا جعفر اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں آپ (صلی الله علیه و آله وسلم)کو کوئی خبر ملی ہے ؟ آپ (صلی الله علیه و آله وسلم)نے فرمایا :جی ہاں ،وہ آج شہید ہو گئے …(٥٤)''



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next