بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


بچوں سے پیار ومحبت اور شفقت کرنا پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) کی خصوصیات میں سے تھا۔(٣٧)

ایک دن پیغمبر (صلی الله علیه و آله وسلم) اپنے اصحاب کے ساتھ ایک جگہ سے گزر ے جہاںچند بچے کھیل رہے تھے ۔پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) ان بچوں میں سے ایک کے پاس بیٹھے اور اس کے ماتھے کو چوما اور اس سے شفقت کے ساتھ پیش آئے ۔آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) سے جب اس کا سبب پوچھاگیا،تو آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) نے فرمایا:میں نے ایک دن دیکھا کہ یہ بچہ میرے فرزند حسین علیہ السلام کے ساتھ کھیل رہا تھا اور حسین علیہ السلام کے پائوں کے نیچے سے خاک اٹھاکراپنے چہرہ پر مل رہاتھا۔چونکہ یہ بچہ حسین علیہ السلام کودوست رکھتا ہے اس لئے میں بھی اسے دوست رکھتا ہوں ۔جبرئیل نے مجھے خبردی ہے کہ یہ بچہ کربلا میںحسین علیہ السلام کے اصحاب میں سے ہوگا۔(٣٨)

..............

٣٤۔شرف النبی،خرگوشی ج١،ص١١٥

٣٥۔سیرہ دحلان،حاشیہ سیرہ حلبیہ ج٣،ص ٥٢٥،السیراةالنبویہ،ابن کثیرج٤ص٦١٢

٣٦۔بحارالانورج٤،ص٩٩،عدةالداعی ص٦١

٣٧۔المجحةالبیضاج٣،ص٣٦٦

٣٨۔بحارالانوارج٤٤ص٢٤٢ح٣٦

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فر مایا:

''موسی ابن عمران نے اپنی مناجات میںخدا وند متعال سے سوال کیا:پرور دگارِ!تیرے نزدیک کو ن سا عمل بہتر ہے؟وحی ہوئی:بچوںسے پیار کرنامیرے نزدیک تمام اعمال سے برتر ہے،کیونکہ بچے ذاتی طور پرخدا پرست ہوتے ہیں اور مجھے محبت کرتے ہیں ۔اگر کوئی بچہ مر جاتا ہے تو میں اسے اپنی رحمت سے بہشت میں داخل کرتا ہوں ۔(٣٩)''



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next