بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


''حضرت محمد مصطفےٰ (صلی الله علیه و آله وسلم) کہیں تشریف لے جارہے تھے ۔راستہ میں چند چھوٹے بچوں سے ملاقات ہوئی،آپ (صلی الله علیه و آله وسلم)نے انھیں سلام کیا اور کھانا کھلایا۔(١٠٠)''

ایک دوسری حدیث میں کہتے ہیں:

''پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم) ہمارے یہاں تشریف لائے،ہم بچے تھے،آپ (صلی الله علیه و آله وسلم)نے ہم کو سلام کیا(١٠١)۔''

امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے کہ رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) نے فرمایا:

''پانچ چیزیں ایسی ہیں،جنہیںمیں مرتے دم تک ترک نہیں کروں گا،ان میں سے ایک بچوں کو سلام کرنا ہے ۔(١٠٢)''

ایک اور حدیث میں نقل ہوا ہے:

''پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)چھوٹے اور بڑوں کوسلام کرتے تھے ۔(١٠٣)اور سلام کرنے میں دوسروں حتیٰ بچوں پر بھی سبقت حاصل کرتے تھے،(١٠٤)جس کو بھی دیکھتے ،پہلے آپ (صلی الله علیه و آله وسلم) سلام کرتے تھے اور ہاتھ ملاتے تھے ۔(١٠٥)

آپ (صلی الله علیه و آله وسلم)نے دوسری حدیث میں فرمایا:

''میں بچوں کو سلام کرنے کے سلسلہ میں حساس ہوںتاکہ یہ طریقہ میرے بعد مسلمانوں میں سنّت کی صورت میں باقی رہے اور وہ اس پر عمل کریں(١٠٦)۔''

..............



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next