بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


جی ہاں،بچہ شفقت کا محتاج ہوتاہے،اس کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہئے ۔

اور اس کومحبت بھری نگاہ سے دیکھنا چاہئے اور اسے پیارکی نظروں سے ہمیشہ خوش رکھنا چاہئے ۔(٣٢)''

پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم) بچوں پر اتنا مہربان تھے ،کہ نقل کیا گیا ہے کہ جب آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) ہجرت فرماکر طائف پہنچے تو وہاں کے بچوں نے آپ (صلی الله علیه و آله وسلم) کو پتھر مارنا شروع کیا لیکن آپ نے انھیں نہیں روکا،بلکہ حضرت علی علیہ السلام نے بچوں کو آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم) سے دور کیا۔(٣٣)

..............

٣١۔نہج البلاغہ ،ملا فتح اللہ،ص٤٠٦

٣٢۔مستدرک الوسائل ج٢،ص٦٢٦،مکارم الاخلاق،ص١١٣ ٣٣۔بحارالانوارج٢٠ص٥٢و٦٧،تفسیر قمی ج١ص١١٥

رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)جب انصار کے بچوں کو دیکھتے تھے تو ان کے سروں پر دست شفقت پھیرتے تھے اور انھیں سلام کرکے دعا دیتے تھے ۔(٣٤)

انس بن مالک کہتے ہیں:

'' پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) سے زیادہ میں نے کسی کو اپنے خاندان والوں سے محبت کرتے نہیں دیکھا۔(٣٥)''

آپ (صلی الله علیه و آله وسلم)ہر روزصبح اپنے بیٹوں اور نواسوں کے سر پر دست شفقت پھیرتے تھے(٣٦)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next