بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


جب دعا ونام گزاری کی رسم ختم ہو جاتی،توبچے کے رشتہ دار نہایت ہی خوشی سے اپنے فرزند کو آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم)سے لیتے اور بچے کے پیشاب کرنے کی وجہ سے آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) ذرا بھی ناراض نہیں ہوتے تھے ۔ بچے کے رشتہ داروں کے جانے کے بعد پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) اپنا لباس دھو لیتے تھے ۔(٤٧)

..............

٤٦۔بحارالانور،ج٨٠ ،ص١٠٤،اللہوف ابن طاوس ،ص١٢،ھدیة الاحباب ،ص١٧٦

٤٧۔معانی الاخبار،ص٢١١،مکارم الاخلاق ص١٥ ،بحار الانور ج٦،ص٢٤٠

پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) کا بچوں کو تحفہ دینا

پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم) کا بچوں کے ساتھ حسن سلوک کا ایک اور نمو نہ یہ تھاکہ آپ (صلی الله علیه و آله وسلم) ان کو تحفے دیتے تھے ۔

عائشہ کہتی ہیں:

''حبشہ کے بادشاہ نجاشی نے رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کے لئے حبشہ میں بنی ہوئی سونے کی ایک انگوٹھی تحفہ کے طورپر بھیجی ۔رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) نے امامہ بنت ابی العاص(جو پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) کی ربیبہ تھی)کو بلا کر فرمایا:بیٹی!اس تحفہ سے اپنے آپ کو زینت دو۔(٤٨)''

ایک دوسری حدیث میں عائشہ کہتی ہیں:

''پیغمبر خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کے لئے ایک سونے کا گلو بند تحفہ کے طور پر لایا گیا رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کی تمام بیویاں ایک جگہ جمع ہوگئی تھیں ۔امامہ بنت ابی العاص،جو ایک چھوٹی بچی تھی،گھر کے ایک کونے میں کھیل رہی تھی۔رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) نے اس گلو بند کودکھا کر ہم سے پوچھا:تمہیں یہ کیسالگ رہا ہے ؟ہم سب نے اس پر نظر ڈال کر کہا:ہم نے آج تک اس سے بہتر گلوبند نہیں دیکھا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next