بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


 

پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم) کا حضرت فاطمہ زہراکو بوسہ دینا

پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم)اپنی بیٹی حضرت فاطمہ زہراعلیہا اسلام سے بہت محبت کر تے تھے، باوجودیکہ حضرت فاطمہ کی شادی ہو چکی تھی اور بچے بھی ہو چکے تھے ،آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم) ان کا بوسہ لیتے تھے ۔

ابان ا بن تغلب کہتے ہیں:

''پیغمبر اسلا م (صلی الله علیه و آله وسلم)اپنی بیٹی فاطمہ ٭کو بہت بوسہ دیتے تھے ۔(٦٩)''

امام باقر علیہ السلام اور امام صادق علیہ السلام نے فر مایا:

''پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)رات کو سونے سے پہلے فاطمہ٭کو بوسہ دیتے تھے اور اپنے چہرے کو ان کے سینہ پر رکھ کر ان کے لئے دعا کرتے تھے ۔(٧٠)''

عائشہ کہتی ہیں:

''ایک دن رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)نے فاطمہ٭کے گلے کا بوسہ لیا۔میں نے آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم) سے کہا :اے رسول خدا(صلی الله علیه و آله وسلم) فاطمہ ٭کے ساتھ آپ جیسابرتائو کررہے ہیں ایسا دوسروں کے ساتھ نہں کرتے؟پیغمبر (صلی الله علیه و آله وسلم)نے فرمایا:اے عائشہ !جب مجھے بہشت کا شوق ہوتا ہے تومیں فاطمہ٭کے گلے کا بوسہ لیتاہوں ۔(٧١)''

..............



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next