بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


''رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) سے پوچھا گیاکہ آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) اپنے اہل بیت میں سے کس کو زیادہ چاہتے ہیں؟رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) نے جواب میں فر مایاکہ میں حسن اور امام حسین علیھما(علیہ السلام) کو دوسروں سے زیادہ دوست رکھتا ہوں ۔(٤١)''

ایک اور روایت میں سعیدا بن راشد کہتا ہے:

'' امام حسن اور امام حسین علیھما( علیہ السلام) رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کے پاس دوڑتے ہوئے آئے ۔آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) نے انھیں گود میں اٹھایا اورفرمایا:یہ دنیا میں میرے دو خوشبو دار پھول ہیں ۔(٤٢)''

امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فر مایا:

ٍٍ''رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) نے مجھ سے فر مایا:اے میرے فرزند! تم حقیقت میں میرے لخت جگر ہو،خوش نصیب ہے وہ شخص جو تم سے اور تمہاری اولاد سے محبت کرے اور وائے ہو اس شخص پر جو تم کو قتل کرے ۔(٤٣)''

رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) امام حسین علیہ السلام سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ آپ(صلی الله علیه و آله وسلم) ان کا رونا برداشت نہیں کرپاتے تھے ۔

یزیدا بن ابی زیاد کہتا ہے:

''رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) عائشہ کے گھر سے باہر تشریف لائے ۔اور فاطمہ زہراسلام اللہ

علیہاکے گھر سے گزرے امام حسین علیہ السلام کے رونے کی آواز سنی،توآپ(صلی الله علیه و آله وسلم) نے فاطمہ سلام اللہ علیہاسے فر مایا: کیا تم نہیں جانتی ہو کہ مجھے حسین( علیہ السلام) کے رونے سے تکلیف ہوتی ہے؟!(٤٤)''

..............



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next