بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) نے فرمایا:

''چھ سال کی لڑکی کا کوئی مرد بوسہ نہ لے اوراسی طرح عورتیں بھی چھ سات سال کی

عمر کے بعد کسی لڑکے کو چومنے سے پرہیز کریں ۔(٧٢)''

 

پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم)کا امام حسن اورامام حسین علیھما السلام کو چومنا

پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) اپنی بیٹی فاطمہ زہرائ٭کا بوسہ لینے کے علاوہ ان کے بیٹوں امام حسن اور امام حسین علیھما السلام سے بھی محبت کرتے تھے اور ان کا بوسہ لیتے تھے ۔

ابو ہریرہ کہتے ہیں:

''پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم) ہمیشہ حسن و حسین علیھما السلام کابوسہ لیتے تھے ۔انصار میں سے عینہ نے کہا:میرے دس بچے ہیں،اور میں نے کبھی ان میں سے کسی ایک کا بوسہ نہیں لیاہے ۔آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم)نے فر مایا :''جورحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جائے گا ۔(٧٣)''

سلمان فارسی کہتے ہیں:

''میںرسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا،دیکھا کہ آپ (صلی الله علیه و آله وسلم) حسین علیہ السلام کو اپنے زانو پر بٹھا کر کبھی ان کی پیشانی اور کبھی ان کے ہونٹوں کا بوسہ لے رہے ہیں(٧٤)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next