بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ پیغمبر اکرم(صلی الله علیه و آله وسلم) کا سلوک

محمد علی چنارانی


''خدا سے ڈرواور اسے نہ مارو اور اسے خدا کے لئے بخش دو،لیکن اس شخص نے اسے نہیں بخشا۔پیغمبر (صلی الله علیه و آله وسلم)نے فرمایا:اسے محمد (صلی الله علیه و آله وسلم)کے لئے بخش دوجبکہ خدا وند متعال کے لئے بخشنا محمد (صلی الله علیه و آله وسلم) کے لئے بخشنے سے بہتر ہے ۔''

اس شخص نے کہا:

میں نے اس غلام کوخداکی راہ میں آزاد کیا۔پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)نے فرمایا:اس خدا

کی قسم جس نے مجھے رسالت پرمبعوث کیا ،اگر تم اسے آزاد نہ کرتے تو جہنم کی آگ تجھے اپنے لپیٹ میں لے لیتی۔(١٠٩)''

تاریخ کے مطالعہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)خلاف ورزی کرنے والے بچوں کو بھی جسمانی اذیت کے ذریعہ سزا نہیںدیتے تھے اور ان کے ساتھ بھی محبت اور حسن اخلاق سے پیش آتے تھے ۔

تاریخ میں ہے کہ جب جنگ احد کے لئے لشکر اسلام آمادہ ہواتوان کے درمیان چند بچے بھی دکھائی دیئے جو شوق وولولہ کے ساتھ رضاکارانہ طور پرمیدان جنگ میں جانے کے لئے آمادہ تھے ۔رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کو ان پر رحم آیا اور انھیں لوٹا دیا ۔ان کے درمیان رافع ابن خدیج نام کا ایک بچہ بھی تھا ۔آنحضرت (صلی الله علیه و آله وسلم)کی خدمت میں عرض کیاگیا کہ وہ ایک زبردست تیر انداز ہے ،اس لئے پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)نے اسے لشکراسلام کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ۔

ایک اور بچے نے روتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ رافع سے بھی زیادہ قوی ہے اس لئے پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)نے ان سے کہا:آپس میں کُشتی لڑو ،کُشتی میںرافع نے شکست کھائی اس کے بعد پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله وسلم)نے انھیںمیدان جنگ میں جانے کی اجازت دیدی۔(١١٠)

لہذا،جسمانی سزا کو تربیت کے لئے موثر عامل قرار دینے کے طور پر اختیار نہیں کرنا چاہئے ۔چنانچہ اگر یہ طریقہ لمبی مدت تک جاری رکھا جائے تو بچے کی حیثیت پر کاری ضرب لگنے کا سبب بنتا ہے اور سر زنش کا اثر بھی باقی نہیں رہتا اور بچہ اسے ایک معمولی چیز خیال کر تا ہے، اس سے پرہیز نہیں کرتا اور شرم وحیا کا احساس بھی ختم ہو جاتا ہے ۔

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

''عقلمند انسان ادب و تربیت سے نصیحت قبول کرتا ہے ۔صرف مویشی اور حیوانات ہیں جو تازیانوں سے تر بیت پاتے ہیں ۔(١١١)''



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 next