حضرت علی علیہ السلام کے مختصر فضائل و مناقب



یہ خورشید کی مانند روشن و منورتمغہ ھے آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے حسین(علیه السلام) کے پدر بزرگوار کوکل اسلام کی شکل میں مجسم کیا اورعمرو کوکل شرک میں مجسم فرمایا ،اس کے بعد نبی اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اپنے ھاتھو ں کو آسمان کی جانب بلند کرکے گڑگڑاکریو ں اپنے چچا زاد بھا ئی کی حفاظت کے لئے دعا فر ما ئی :”خدایا تو نے مجھ سے حمزہ کو احد میں لے لیا ،بدر میں عبیدہ کو ، آج کے دن علی(علیه السلام) کی حفاظت فرما۔۔۔پروردگار !مجھے اکیلا نہ چھوڑدینا کہ تو تمام وارثوں سے بہتر وارث ھے “۔

امام(علیه السلام) عمرو بن عبد ود سے بغیر Ú©Ùˆ ئی خوف کھائے ھوئے اس سے جنگ Ú©Û’ لئے روانہ ھوئے آپ(علیه السلام) Ù†Û’ بے نظیر عزم Ùˆ ثبات کا مظاھرہ کیا اور عمرو ،اُس جوان سے بہت Ú¾ÛŒ متعجب ھواجس Ú©Ùˆ اُس (عمرو )Ú©ÛŒ Ú©Ùˆ ئی پروا Ú¾ÛŒ نھیں تھی ۔عمرو Ù†Û’ کھا :تم کون Ú¾Ùˆ  ØŸ

امام(علیه السلام) نے اس کا مذاق اڑاتے ھوئے جواب دیا :”میں علی بن ابی طالب ھوں“۔

عمرو نے امام(علیه السلام) سے شفقت و مھربا نی کا مظاھرہ کرتے ھوئے کھا:”تمھارا باپ میرادوست تھا۔

اما م کو اس کی صداقت کا یقین نہ ھوا اور اس سے فرمایا :اے عمرو !تونے اپنی قوم سے یہ عھد کیا ھے کہ اگر قریش کا کو ئی شخص تجھ سے تین شرطیں کر ے گا تو ،تو ان میں سے ایک شرط کو قبول کرلے گا ؟۔

عمرو بن عبد ود :ھاں یہ میرا عھد ھے ۔

امام(علیه السلام) :میں تجھ کو اسلام کی دعوت دیتا ھوں ۔

عمرو ھنسا اور اس نے امام(ع)کا مذاق اڑاتے ھوئے کھا :کیا میں اپنے آباء و اجداد کے دین کو چھوڑدوں ؟ ان باتوں کو چھوڑ ئے ۔

امام(ع):میں تجھ سے ھاتھ اٹھا ئے لیتا ھوں ،تجھ کو قتل نھیں کرتا ،تو پلٹ جا ؟۔۔۔

عمرو نے اس جوان کی اس جرات و ھمت پر غضبناک ھو کر کھا :اب آپ(علیه السلام) مجھ سے بھاگ جانے کی بات کر رھے ھیں !



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next