تاریخ حضرت سليمان قرآن کی روشنی میں



سليمان(ع) كو كيسے معلوم ہوا كہ ہدہدغير حاضرہے؟بعض كہتے ہيں كہ اس وجہ سے كہ جب آپ(ع) سفر كرتے تو پرندے آپ(ع) كے سر پر سايہ كئے رہتے تھے_

چونكہ اس وقت اس سائبان ميں اسكى جگہ خالى نظر آئي لہذا انھيں معلوم ہوگيا كہ ہدہد غير حاضر ہے_


(1)سورہ انبياء آيت79

(2)سورہ انبياء آيت79

(3)سورہ نمل آيت 20

 

483

بعض مفسرين كہتے ہيں كہ سليمان(ع) كے نظم حكومت ميں پانى كى تلاش كا كام ہدہد كے ذمہ تھا لہذا پانى كى ضرورت كے وقت جب اسے تلاش كيا گيا تو وہ نہيں ملا_

بہر حال،اس گفتگو كى ابتداء ميں حضرت سليمان(ع) نے فرمايا:''مجھے وہ دكھائي نہيں دے رہا ہے''،پھر فرمايا: ''يا يہ كہ وہ غائب ہے''_

ممكن ہے يہ اس بات كى طرف اشارہ ہو كہ كيا وہ كسى معقو ل عذر كے بغير حاضر نہيںہے يا معقول عذر كى وجہ سے غائب ہے_



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 next