تاریخ حضرت سليمان قرآن کی روشنی میں



سليمان عليہ السلام كا سخت امتحان

قرآن ميں حضرت سليمان(ع) كى زندگى كا ايك دوسرا حصہ بيان كيا كہ اللہ نے حضرت سليمان(ع) كو آزمايا_اس ميں ايك ''ترك اولى ''پيش آيا_اس كے بعد جناب سليمان(ع) نے بارگاہ خداوندى كا رخ كيا اور اس ترك اولى پر توبہ كي_(1)قرآن كہتا ہے :''ہم نے سليمان(ع) كا امتحان ليا اور اس كى كرسى پر ايك دھڑڈال ديا،پھر اس نے بارگاہ خداوندى كى طرف رجوع كيا اور اس كى طرف لوٹا''_(2)(3)

كلام الہى سے اجمالى طور پر معلوم ہوتا ہے كہ سليمان(ع) كى آزمائشے بے جان دھڑكے ذريعے ہوئي تھى وہ ان كى آنكھوں كے سامنے ان كے تخت پر ركھ ديا گيا تھا ليكن اس سلسلے ميں قرآن ميں كوئي وضاحت نہيں_محدثين ومفسرين نے اس سلسلے ميں روايات تفاسير بيان كى ہيں ان ميں سے زيادہ قابل توجہ اور واضح يہ ہے كہ:

سليمان(ع) كى آرزو تھى كہ انھيں باشرف اور شجاع اولاد نصيب ہو جو ملك كا نظام چلانے اور خاص طور پر دشمنوں كے خلاف جہاد ميں ان كى مدد كرے_حضرت سليمان(ع) كى متعدد بيوياں تھيں_ انھوں نے دل ميں ارادہ كيا كہ ميں ان سے ہم بستر ہوتا ہوں تا كہ مجھے متعدد بيٹے نصيب ہوں كہ جو ميرے مقاصد ميں ميرى مدد كريں_


(1)قرآن مجيد ميں چونكہ يہ واقعہ مختصر طور پر بيان كيا گيا ہے لہذا افسانہ طرازوں اور خيال پردازوں نے فائدہ اٹھايا اور بے بنياد خيالى داستانيں بنا ڈاليں_انھوں نے اس عظيم نبى كى طرف بعض ايسى چيزيں منسوب كيں جو يا تو اساس نبوت كے خلاف ہيں يا مقام عصمت كے منافى ہيں يا اصولى عقل ومنطق ہى كے برخلاف ہيں_يہ باتيں تمام محققين قرآن كے لئے خود ايك آزمائشے ہيں_حالانكہ قرآن كے متن ميں جو كچھ كہا گيا ہے اگر اسى پر قناعت كرلى جاتى تو ان بے ہودہ افسانوں كى گنجائشے باقى نہ رہتي_

(2)سورہ ص، آيت36

(3)''كرسي''كا معنى ہے''چھوٹے پائوں والا تخت''يوں معلوم ہوتا ہے كہ بادشاہوں كے پاس دوطرح كے تخت ہوتے تھے_ايك تخت عام استعمال كے لئے ہوتا تھا جس كے پائوں چھوٹے ہوتے تھے اور دوسرا تخت خصوصى پروگراموں كے لئے ہوتا تھا كہ جس كے پائے بلند ہوتے تھے_پہلى قسم كے تخت كو''كرسي''كہا جاتا تھا اور دوسرى قسم كے تخت كو ''عرش''كہتے تھے_

 

470

ليكن اس مقام پر ان سے غفلت ہوئي اور آپ(ع) نے''انشاء اللہ''نہ كہا كہ جو انسان كے ہر حالت ميں اللہ پر تكيہ كا غماز ہے _



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 next