تاریخ حضرت سليمان قرآن کی روشنی میں



 

498

(يہ پانى نہيں ہے كہ جسے عبور كرنے كے لئے تم نے پائنچے اٹھاركھے ہيں)(1)

''يہى وجہ ہے كہ جب ملكہ سبا نے ان مناظر كو ديكھا تو فوراًكہا: پروردگارا : ''ميں نے تو اپنے اوپر ظلم كيا ہے اور اب ميں سليمان كے ساتھ مل كر اس اللہ كى بارگاہ ميں سرتسليم خم كرچكى ہوں جو تمام جہانوں كا پروردگار ہے ''(2)


(1)اس مقام پر ايك نہايت ہى اہم سوال پيش آتاہے اور وہ يہ كہ جناب سليمان اللہ كے ايك عظيم پيغمبر تھے وہ اس قدر آرائشےى اور زيبائشےى كاموں ميں كيوں لگ گئے ؟ يہ ٹھيك ہے كہ وہ ايك بادشادہ اور فرمانروا تھے ليكن دوسرے انبياء كى طرح كيا وہ سادگى كو اختيار نہيں كرسكتے تھے؟

جو اباً عرض ہے كہ اگر حضرت سليمان نے ملكہ سبا كو مسلمان بنانے كے لئے اس طرح كى آرائشے وزيبائشے سے كام ليا ہے تو اس ميں كيا حرج ہے ؟خصوصاً جبكہ ملكہ اپنى تمام طاقت وعظمت خوبصورت تاج وتخت، با شكوہ محل وقصر اور زرق وبرق آرائشے وزيبائشے ميں ہى سمجھتى تھى چنانچہ جب حضرت سليمان(ع) نے اسے اپنى سلطنت كى ايك جھلك دكھائي تو ملكہ كى آنكھوں كے سامنے اپنى حكومت كى تمام سج دھج ماند پڑگئي اور يہى بات اس كى زندگى كا اہم موڑ ثابت ہوئي جس ميں اسے اقدار اور معيار زندگى كے بارے ميں تبديلى كرنا پڑى _

آخر اس بات ميں كيا حرج ہے كہ انھوں نے نقصان دہ اور خونريز لشكر كشى كى بجائے ايسى حكمت عملى اختيار كى ملكہ كا دماغ چكرانے لگاوہ اس قدر مبہوت ہوگئي كہ جنگ كا تصور ہى اس كے دماغ سے كا فور ہوگيا خصوصاً جبكہ وہ ايك عورت تھى اور عورت كى سب سے بڑى كمزورى اس قسم كے تكلفات ہوتے ہيں كيونكہ عورت ايسے تكلفات كو بہت اہميت ديتى ہے_

بہت سے مفسرين نے اس بات كى تصريح بھى كى ہے ملكہ سباء كے سرزمين شام ميںقدم ركھنے سے پہلے حضرت سليمان نے حكم جارى كرديا تھا كہ اس قسم كا ايك عظيم محل تيار كيا جائے جس سے ان كا مقصد ملكہ كو مطيع كرنے كے لئے اپنى طاقت كا مظاہرہ كرنا تھا اور اس سے يہ ظاہر كرنا مقصود تھا كہ ظاہر ى طاقت كے لحاظ سے بھى عظيم جناب سليمان كے پاس ايك بڑى طاقت ہے جس كے ذريعے انھوں نے ايسا كام انجام ديا ہے _

''دوسرے لفظوں ميں ايك وسيع وعريض علاقے كا امن وامان ، دين حق كى قبوليت اور بے پناہ جنگى اخراجات سے بچنے كے لئے اس قسم كے اخراجات كوئي بات نہيں تھے _''

(2)سورہ نمل آيت44



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 next