تاریخ حضرت سليمان قرآن کی روشنی میں



اس نے جواب ديا:ميں وہ ہوں كہ نہ بادشاہوں سے ڈرتا ہوں اور نہ كسى سے رشوت ليتا ،ہوںسليمان(ع) نے بہت ہى تعجب كيا_ليكن اس نے مہلت نہ دى اور كہاميں موت كا فرشتہ ہوں،ميں اس لئے آيا ہوں تا كہ ميں آپ(ع) كى روح قبض كروںيہ كہتے ہى فوراًان كى روح قبض كرلي_(1)

سليمان عليہ السلام كى موت ايك مدت تك كيوںپوشيدہ رہي؟

يہ بات كہ حضرت سليمان(ع) كى موت ان كے كاركنان حكومت پر كتنى مدت تك مخفى رہى صحيح طور پر واضح نہيں ہے،ايك سال؟ايك ماہ؟يا چند روز؟

مفسرين كا اس سلسلہ ميں ايك نظريہ نہيں ہے_

كيا يہ اخفا اور كتمان ان كے اصحاب اور اركان سلطنت كى جانب سے صورت پذير ہوا تھا؟ كيا انہوں نے جانتے بوجھتے اس غرض سے كہ كہيں امور سلطنت كا رشتہ وقتى طور پر بكھرنہ جائے،ان كى موت كو پوشيدہ ركھا؟

يا يہ كہ اصحاب و اركان سلطنت بھى اس امر سے آگاہى نہيں ركھتے تھے_

يہ بات بہت ہى بعيد نظر آتى ہے كہ ايك طولانى مدت تك،يہاں تك كہ ايك دن سے زيادہ ہى سہي،ان كے اطراقبان،(گردوپيش رہنے والے اصحاب و اركان سلطنت)بھى آگاہ نہ ہوں،كيونكہ يہ بات تو مسلم ہے،كہ كچھ لوگ ان كا كھانا لے جانے پر مامور تھے اور ان تك دوسرى ضروريات پہنچاتے تھے،وہ تو اس واقعہ سے ضرور آگاہ ہوجاتے،اس بنا پر بعيد نہيں ہے_ جيسا كہ بعض مفسرين نے كہا ہے_


(1)اس بات كا ذكر كرنا بھى ضرورى ہے كہ بہت سے انبياء كى داستانوں كى طرح حضرت سليمان(ع) كى داستان ميں بھى افسوسناك حد تك گھڑى ہوئي روايات شامل كردى گئي ہيں،اور ان كے ساتھ بہت سى خرافات منسوب كردى گئي ہيں،كہ جنہوں نے اس عظيم پيغمبر كے چہرے كو بدل ديا ہے،اور ان خرافات كا زيادہ تر حصہ موجودہ توريت سے ليا گيا ہے،اور اگر ہم صرف اسى پر قناعت كرليں كہ جو قرآن نے كہا ہے،تو پھر كوئي مشكل پيش نہيں آئے گي_

 

502



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 next