دین ایک تقابلی مطالعہ - پھلا حصّہ



> الا بذکر اللہ تطمئین القلوب>[8]

یاد رکھو خدا کے ذکر سے قلب کو سکون حاصل ھوتا ھے۔

یا < قَدْ اٴَفْلَحَ مَنْ تَزَکَّی وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہِ فَصَلَّی بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَیَاةَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَةُ خَیْرٌ وَاٴَبْقَی >[9]

جس نے اپنی روح کو پاک وپاکیزہ کر لیا اورخدا کی یاد میں لگ گیا اور نماز گزار بن گیا اس کو فلاح ونجات حاصل ھوئی،۔ تم دنیوی زندگی کو ترجیح دیتے ھو جب کہ آخرت زیادہ پائدار وبھتر ھے۔

>یا ایھا الرسل کلوامن طیبات واعملو ا صالحاً انی بما تعلمون علیم>[10]

اے ھمارے رسولو! ھم نے جس چیز کو پا ک و حلال قرار دیا ھے اس سے استفادہ کرو اور اچھے کام (جس میں تمھارے لئے بھلائی ھو)انجام دو (کیونکہ یقینا جو کچھ تم کرتے ھو ھم اس سے واقف ھیں۔

>وَاٴَعِدُّوا لَھم مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَیْلِ تُرْھبونَ بِہِ عَدُوَّ اللهِ وَعَدُوَّکُمْ>[11]

اور حتی الامکان سامان حرب کے فراھمی کے ذریعہ اپنی قوت کو اتنا مستحکم کرو کہ تمھارے اور تمھارے خدا کے دشمن تم سے ڈرتے رھیں (اور حملے کی ھمت نہ کر سکیں(

>ھو الذی خلق لکم ما فی الارض جمیعا>[12]

یہ اسی (خدا)کی ذات ھے جس نے اس روئے زمین پر پائی جانے والی ساری چیزیں تمھارے لئے پیدا کی ھیں۔(تاکہ تم ان سے مستفید ھو سکو(



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 next