دین ایک تقابلی مطالعہ - پھلا حصّہ



>اقراء کتابک کفی بنفسک الیوم علیک حسیباً>[22]

اپنی کتاب اعمال اور دفتر حیات خودھی پڑھ لو(کہ دنیا میں تم نے کیا کچھ انجام دیا ھے)آج تم خود اپنے امور کا حساب کرنے کے لئے کافیھو۔

جرم کے شواھدومدارک کواعمال، نیز گفتار و کردار کا زندہ مرقع کہہ کرپیش کیا ھے۔ ھمیں معلوم ھے کہ علم و صنعت نے آواز ومناظر کے محفوظ رکھنے کا مسئلہ حل کر دیا ھے لھٰذا اب یہ کوئی باور نہ کرنے والی چیز نھیں رہ گئی ھے۔چنانچہ ضروری نھیں ھے کہ آخرت کے لئے اعمال کافی رہنا محض تصویر اور ٹیپ ریکارڈ کے ذریعہ ھی ممکن خیال کریں بلکہ آدمی کا وجود اور دنیا کی حقیقت و واقعیت اتنی زیادہ بیدار وبصیر ھے کہ تمام چیزوں کو اپنے پائیداری کے ساتھ محفوظ رکھتی ھے۔

بھر حال کار خانہ ٴ قدرت میں تمام انسانی اعمال کے محفوظ رھنے کی وجہ سے لوگوں کو ان کے اعمال و کردار کی جزاء وسزا پورے عدل وانصاف کے تحت ملناممکن ھے اوراس میں شک وشبہ کی گنجائش باقی نھیں رھتی کہ ھر شخص کو اس کے کئے کا نتیجہ ضرور ملتا ھے۔ قرآن اس حقیقت کی طرف یوں اشارہ کرتا ھے:۔

>فمن یعمل مشقال ذرة خیراً یرہ ومن یعمل مثقال ذرة شر ایرہ> [23]

جو رتی برابر اچھا کام انجام دے گا اس کو اس کا نتیجہ مل جائے گا اسی طرح جو رتی برابر بھی برا کام کرتا ھے اس کو بھی اس کا نتیجہ مل جائے گا۔

انسان کے درجات ومراتب بھی ان کے کردار وافعال اور فضل وکمالات کے اعتبار سے متفاوتھوتے ھیں۔ چنانچہ اعلانھوتا ھے:۔

>وکل درجات مما عملوا ولیوفیھم اعمالھم >[24]

اور سبھی کو اس کے اعمال کے مطابق درجہ و رتبہ ملتا ھے تاکہ اپنے اعمال کے نتیجہ کوپہنچ جائیں۔

در اصل عالم موجودات میں یہ عدالت اورنظم وھم آہنگی کا رخانہٴ تخلیق کا کمال ھے ورنہ اس کائنات میں ظلم و ناھم آہنگی اور اختلال وآشفتگی کی حاکمیتھوتی لیکن اس کا یہ مطلب نھیں ھے کہ اس زندگی میں ظلم و فساد سے مقابلہ کرنا انسانی ذمہ داریوں میں داخل نھیں ھے کیونکہ اسلام نے متفقہ طور پر ظلم وزیادتی کے خلاف کھڑےھونا اور معاشرہ کی اصلاح کرنا تمام مسلمانوں پر واجب ولازم قرار دیا ھے اوربنیادی طور پر اسلام کا طرہ امتیاز ھے۔دنیا وآخرت دونوں ایک دوسرے سے بھم وابستہ ھیں لوگوں کا فریضہ ھے کہ آخرت کی خوش حالی اور جنت کو حتی المقدور اسی دنیا میں فراھم کر لیں کیونکہ آخرت کی سعادتیں بنیادی طور پر دنیوی سعادت اور کمال وصلاح پر منحصر ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 next