دین ایک تقابلی مطالعہ - پھلا حصّہ



۴۔ یشت (YASHTS)۔ اس میں فرشتوں کی مدح و ستائش میں ۲۱ ترانے اور تاریخی داستانیں شامل ھیں۔

۵۔ اوستا کا ضمیمہ۔ یہ ایمان نمازوں اور دعاوں پر مشتمل ھے جو روزانہ مختلف اوقات میں پڑھی جانی چاھئے۔

ان کے علاوہ دین زرتشت سے متعلق آداب و اطاعات کے مجموعوں مثلا دینکرت (DINKART)اور بند ھشن(BUNDHASHIN)۔ نیز زند وپازند (اوستا کی تفسیر) وغیرہ کا نام لیا جا سکتا ھے۔

یھودیوں کی کتابیں:

۔تورات کے نام سے جو مجموعہ اس وقت یھودیوں اور عیسائیوں کے درمیان مروج ھے۔ مندرجہ ذیل ناموں سے کتاب کے پانچ سفروں پر مشتمل ھے: ۔

۱۔سفرتکوین۔ ( پیدائش ) جسمیں اول خلقت سے جناب یوسف تک عبرانیوں کے قصے بیان ھوئے ھیں۔ یہ پچاس ابواب پر مشتمل ھے۔

۲۔ سفر احبار: (دیالاویان) جس میں (صندوق عھد کے حامل، پسران یعقوب میں سے ایک) لاوی کی اولادوں سے متعلق حدود و قواعد اور دینی احکام ترتیب دئے گئے ھیں۔ یہ ۲۷ ابواب پر مشتمل ھے۔

۳۔ سفر خروج: اس میں مصر سے بنی اسرائل کے خروج کا بیان ھے۔

۴۔ سفر اعداد: اس میں بنی اسرائل اور وہ لوگ جو جناب موسی'عليه السلام کے بعد نشردین پر مامور ھوئے، ان کی تعداد، یّہ کے بیابان میں بنی اسرائل کے سفر اور فتح کنعان کا ذکر ھے۔ اس میں کل ۳۶ ابواب ھیں۔

۵۔ سفر تشینہ: (قوانین کی طرف مراجعہ اور تکرار) عمومی احکام، شریعتوں اور وصیتوں کا بیان جس میں ۳۴ ابواب شامل ھیں۔

پورے اطمینان کے ساتھ کھا جاسکتا ھے کہ یہ مجموعہ حضرت موسی' عليه السلام پر نازل ھونے والی اصل تورات سے قطعی مختلف ھے۔ تورات کا اصل نسخہ جو صندوق شھادت میں تھا اسلام سے صدیوں قبل فسطین کی جنگوں میں ضالئع ھو گیا، حتی' کہ تورات سے جو کچھ جناب عزیّر پیغمبر نے دوسرں کی مدد سے جمع کیا تھا، مختلف جنگوں اور زمانے کے حادثوں کی نذر ھو چکا ھے۔ پندرھویں صدی عیسوی کے اواخر اور اس کے بعد جو کچھ خود یھودی پیشواوں (مثلا اندر یاس، کاریست اور اسپینوزا وغیرہ) نے اپنے تحقیقات پیش کی ھیں ان کے تحت ان کتابوں میں بھت زیادہ تاریخی تناقضات پائے جاتے ھیں۔ اس کے علاوہ سفر خروج کی تاریخ تالیف نویں صدی قبل مسیح، سفر تثینہ کی ساتویں اور آٹھویں صدی قبل مسیح اور سفر احبار کی ۵۱۶ قبل مسیح کے بعد ھے۔ عھد عتیق سے متعلق تورات کے مجموعہ میں ان پانچ کتابوں کے علاوہ انبیاء کرام سے منسوب کتابیں بھی آئی ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 next