دین ایک تقابلی مطالعہ - پھلا حصّہ



جس چیز کے بارے میں سمجھ لو کہ علم وواقیعت نھیں رکھتے اس کے پیچھے نہ بھاگو، تمھاری آنکھ، کان اور دل جواب دہ ھیں۔

زمین پر غرور وتکیر کے ساتھ نہ چلو، تم زمین کا شگاف پیدا کرنے یا پھاڑ کے اتنا بلندھو جانے کی طاقت و صلاحت نھیں رکھتے۔

پیغمبر اسلام(ص) ارشاد فرماتے ھیں:۔

۰ تم میں وہ شخص بھتر ھے جس سے معاشرہ کو زیادہ فائدہ پہچنے۔

۰تمام لوگ کنگھی کے دانوں کی طرح برابر و مساوی ھیں۔

۰ ھر وہ شخص جو وادی خواب سے نکل کر شھر صیح میں قدم رکھے اور امور و مصالح مسلمین کی طرف سے بے فکرھو، مسلمان نھیں ھے۔

۰ تمھارے لئے ممکن نھیں ھے کہ اپنے مال وثروت کے ذریعہ اپنی طرف سے ھر ایک کو مطمئن اور راضی کر لو لیکن اپنی خوش اخلاقی کے ذریعہ تم اس مقصد کو حاصل کرسکتےھو۔

۰لوگ ایک ھی خدا کے بندے اور ایک ھی باپ و ماں (آدم وحوا )کی اولاد ھیں۔ لھذا سب آپس میں بھائی بھائی ھیں عرب کو عجم پر یا سفید کو کالے پر کوئی امتیاز حاصل نھیں ھے اسی طرح حضرت(ص) فرماتے ھیں۔

۰ ظالموں کے دشمن اور مظلوموں کے دوست رہو۔

۰ حق کھتے رہو چاھے تمھارے لئے نقصان دہ ھی کیوں نہھو۔

۰تمام لوگوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آو کیونکہ یا وہ مسلمان اور تمھارے دینی بھائی ھیں۔ یا مسلمان نھیں ھیں تو تمھاری طرح وہ بھی انسان ھیں، لوگوں کے درمیان صلح وآشتی قائم کرو۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 next