دین ایک تقابلی مطالعہ - پھلا حصّہ



میں نے قید خانوں میں جھانک کر دیکھا تو معلومھوا کہ وھاں تنگدست وبے نوا افراد اور ان کی اولاد کے علاوہ کوئی نھیں ھے اور یہ بھی پتہ چلا کہ یہ تمام کے تمام جاہل وناداں ھے۔ اس طرح میں سمجھا کہ تنگدستی و نادانی آدمی کر جرم اور قانون شکنی پر مجبور کرتی ھے۔ اگر غریبی اور جھالت کا خاتمہ ممکنھوسکے تو جرم وگناہ کا وجود نظر نہ آئے گا۔

اور اس کے بعد لوگوں کی تعلیم و تربیت اور مناسب پیشے وجود میں لانے کے اصول و دستور پیش کرتا ھے۔

نیز کہتا ھے۔ عوام نیک کر دار حکمرانوں کے محتاج ھیں۔ اگر حاکم بد کارھو جائیں عوام بھی بد کار اور فاسدالخیالھو جائیں گے، لیکن اگر حاکم صحیح راہ اختیار کریں عوام بھی ان کی پیروی اختیار کرلیں گے۔

اس حقیقت کے پیش نظر، جو چیز خود تمھیں ناپسندھو دوسرں کے لئے پسند نہ کرو۔

لائوتسہ کے تعلیمات:۔

وہ انسانیت کا اعلی' ھدف تاو (سچائی اور پرھیزگاری کے اعلی' مدارج تک پہنچنے)کو خیال کرتا ھے: ایک سچے اور شریف انسان کا ھدف یہ ھے کہ وہ صلح وآرام کا پاس ولسحاظ رحھے۔

وہ جنگ میں کامیابی اور افراد کے قتل سے لطف اندوز نھیںھوتا تھا حتی' کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے قتل کا بھی مخالف تھا چنانچہ کھتاھے:ان کے ساتھ رحم کا سلوک کرو۔جو میرے حق میں نیکی کرتے ھیں ان کے ساتھ نیکی کروں گا اور جو نیکی سے پیش نھیں آتے ان کے ساتھ رحم کا ثبوت دوں گا۔دوستوں کے ساتھ بھی اور دشمنوں کے ساتھ بھی دوست رہوں گا اور اس طرح میری نظر میں تمام لوگ نیک منشوں کے زمرے میں ھیں۔

وہ کھتا ھے: زندگی کی نیکیاں حاصل کرنے کے لئے عقل ودانش کا وسیلہ اختیار کرو، نیک منشوں کی ستائش والدین کا احترام،حاکم کی اطاعت اور ان سب سے بڑھ کر سعادت ورستگاری تک پہچنے کے لئے ھمیشہ عدل وانصاف کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔

زرتشت کے اصول:

جھاں کسی نے نیکی کی اس کی نیکی نہ صرف انسانوں کے دفتر اعمال میں ثبتھو جاتی ھے بلکہ اس کا وہ نیک عمل دنیا میں موجود نیکیوں میں اضافہ کا سبب بنتا ھے اور جس قدر دنیا کی نیکیاں بڑھتی جائیں گی اھرمن سے اھورامزدا کی جنگ کا کام آسان ترھوتا جائے گا۔ بد کار اھریمن کی مدد کرتا ھے، اور نیکو کار اھورامزدا،کے ساتھ مل کر اس کے دشمنوں سے جنگ کرتا ھے۔ لوگوں کو چاھیئےکہ صفائے قلب،پاکیزگی،نیک عمل،فایدہ مند جانورں سے محبت،اچھے کاموں کی انجام دھی اور عوام کی مدد کے ذریعہ اھورامزدا کی مدد کریں۔

تین مشہورومعروف جملے۔نیک کردار، نیک گفتار، نیک افکار۔ زرتشت کے اولین اصول ھیں۔

اسی طرح اس نے لوگوں کو درخت کاری اور گلہ بانی نیز حیوانات کے ساتھ رحم اور پاکیزگی کی دعوت دی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 next