دین ایک تقابلی مطالعہ - پھلا حصّہ



[6] بدھ، سنسکرت کا لفظ ھے جس کے معنی پیدا ر ھو شیار، دانا اور حامل ھونے کے ھیں، بدھوں کی اصطلاح میں یہ لفظ اس شخص پر منطبق ھوتا ھے جس نے معرفت الٰھی کے ذریعہ دنیا کی تاریکی سے نجات حاصل کر لی ھو اور دوسروں کو بھی ظلمت سے نکال کر روشنی کی طرف بلارھا ھو اسی لئے اس مذھب کا بانی سدھارتھ جس کا خاندانی نام گوتم تھا، گوتم بدھ کے نام سے مشھور ھوا،گوتم بدھ شمالی ھند کے علاقے کپل وستو،میں پیدا ھوئے (۵۶۸ق،م،)اوائل عمر شاھی تربیت میں گذری، ۲۹ سال کی عمر میں شاھی محل سے نکل کر عوامی زندگی کا مشاھدہ کیا اور پھر کرب ناک حقیقتیں سامنے آئیں تو حق کی تلاش میں نکل پڑے آخر کار نفس امارہ پر فتح وکامرانی حاصل ھوئی، زندگی کا عقدہ کھل گیا اور گوھر مقصود پالیا۔ گوتم بدھ نے زندگی کو چار مرحلوں مین تقسیم کیا ھے ان کے خیال میں جب چار ارفع واعلیٰ اصول تکلیف، اسباب تکلیف،انسداد تکلیف معلوم ھوجاتے ھیں تو عرفان کی منزلیں سر ھوجاتی ھین عرفان کے لئے صدق و عقیدت ارادت، راست بازی،حلال روزی، عزم صمیم صدق نیت اور صدق تصور کی ضرورت ھے یہ دو انتھاوٴں تن پروری اور تھذیب نفس کی درمیانی راہ ھے۔

 ÙˆÙ„ÛŒ الحسن (از رھنمایان ھند، بابو نراین پر شاد ورما )

[7]جین، کے لفظی معنی فاتح یعنی اپنی داخلی خواھشات پر فتح پالینے کے ھیں اس مذھب کا بانی مھاویر جین ایک چھتری خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ ۳۰ سال کی عمر میں متاھلانہ زندگی ترک کر دی۔ ۴۲ سال کی عمر میں گیان (علم کی روشنی) حاصل ھوئی اور ایک نئے نر گرنتھ مذھب کی بنیاد ڈالی جو بعد میں جین مت سے تعبیر کیا گیا اس کی نظر میں قلبی مسرت وراحت کا حصول ھی نروان ھے جس کے دو طریقے ھیں ایجابی اورسلبی۔ایجابی طریقہ عقائد وعلم وعمل کی درستگی کانام ھے جس کی نبیادیں پانچ اصولوں پر رکھی گئی ھیں،۱۔اھنسا(عدم تشدد)۲۔سیتم (سچائی)۳۔استیام(چوری سے اجتناب)۴۔برھمچاریم (راھبانہ مجرد زندگی) اور ۵۔ اپری گرہہ (مادی خواہشات واحساسات پر قابو حاصل کر لینا۔ )

 

[8] سورہٴ رعد / آیت،۲۸)

[9] (سورہٴ اعلیٰ آیت/۱۴تا۱۷(

[10] ( سورہٴ مومنون آیت /۵۱(

[11] (سورہ انفال آیت /۶۰(

[12] سورہ بقرہ آیت /۲۹(

[13] (سورہ نحل آیت/۷۸(



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 next