دین ایک تقابلی مطالعہ - پھلا حصّہ



۵:کنفیوشس ازم:

اس کا بانی و موسس کنفیوشس(۵۷۰تا۴۷۸ ق،م)چینی فلسفہ کا باوا آد م شمارکیا جاتا ھے۔ اس آئیتن میں اخلاقی قوانین کی پیروی، زندگی کوبھتر بنانے پر توجہ، گوشہ نشینی سے پرھیز اور اجتماعی فرائض کی ادائیگی پر زور دیا گیا ھے۔

 (ب) ایرانی ادیان:Û”

۱: دین زر تشت:۔

مغربی ایران میں تقریباً ۶ سوسال قبل از مسیح، یہ دین رائجھوا اس کا آسمانی دینھونا محتمل ھے اس میں یکتا پرستی پر توجہ دی گئی ھے۔ نیکی کی دعوت اور آبادکاری پر زور دیا گیا ھے۔

۲: دین مانی:۔

مزدک اور خزم دینوں کو اس کے پیرووں میں شمار کیا جا سکتا ھے (مگر فی الحال اس کا کوئی پیرو نھیں ملتا (

ج:سامی ادیان: یہ سب کے سب الٰھی وآسمانی دین ھیں۔

 Û±: دین یھود:Û”

۳۱ سو سال قبل از مسیح، بنی اسرائیل کی نجات کے لئے مصر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ پھیلا۔

 Û²:دین عیسائیت:Û”

۲ہزا رسال قبل فلسطین میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ یہ دین یھود کی اصلاح کی غرض سے بھیجا گیا اس کی بنیاد تقویٰ ومحبت پر رکھی گئی۔

 Û³:دین اسلام:Û”

۱۴ سوسال قبل آخری وجاودانی الٰھی دین کے طور پر ساری دنیا کی ھمہ جھت اصلاح کی غرض سے محمد مصطفی (ص) کے ذریعہ بھیجا گیا۔ جو عرب میں ظہور پذیرھوا۔

توضیح:۔

دوسرے بھی بھت سے انبیاء خدا کی طرف سے مختلف خطہ ھائے ارض پر بھیجے گئے مگر وہ کسی مستقل بڑے مذھب کے بانی کی حیثیت نھیں رکھتے ان میں سے اکثر ان ھی بڑے آسمانی مذاھب کے مبلغ و مروج کے طور پر بھیجے گئے یا کسی مخصوص شھر وقبیلہ کی اصلاح پر مامور کئے گئے تھے۔

دوّم:

جیسا کہ ملاحظہ فرمایا کہ دنیا کے تمام مشہور ادیان مشرق سے تعلق رکھتے ھیں کیونکہ دین یھود آپ نے مصر میں، دین عیسیٰ فلسطین میں،اسلام عرب میں،زردشت ایران میں،ھندو اور بودھ وجینھندوستان میں نیز کنفیوشس چین میں پھلے پھولے اور پھیلے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 next