دین ایک تقابلی مطالعہ - پھلا حصّہ



الف:تمام لوگوں کو آزادی فکر کے ساتھ اسلام کے بارے میں غور وفکر اور جانچ پڑتال کی نہ صرف اجازت دی ھے بلکہ اس بات کی خواہش کی ھے کہ لوگ جبرو اکراہ یا اندھی تقلید کے بجائے خوب سوچ سمجھ کر اسلام قبول کریں۔

ب:اکثر و بیشتر موارد میں دوسرے آسمانی مذاھب اورپیغمبران الٰھی کے درمیان ھم بستگی کی صراحت کی ھے اور تمام مسلمانوں کو سختی کے ساتھ تمام انبیاء کے احترام کا حکم دیا ھے۔

ج:بعض ایسے مقامات بھی ملتے ھیں جھاں تمام آسمانی مذاھب کے ماننے والوں کو ایک مشترکہ اصول خداپرستی،، کی پیروی اور ھر طرح کے جھوٹے خداوٴں (زر، زور اور طاغوت)سے بچنے کی دعوت دی گئی ھے۔

د:اورکبھی، خدا وآخرت پر ایمان رکھتےھوئے عمل صالح بجالانے کو بخشش ونجات کا ذریعہ قرار دیا گیا ھے چنانچہ یھاں ادیان کے تقابلی مطالعہ کے ذیل میں نبیادی باتوں کا ذکرکردینا ضروری ھے۔

اوّل:

وہ مشہور مذاھب جن کاھم اس بحث میں رفتہ رفتہ مطالعہ وموازنہ پیش کریں گے مجموعی طور پر در ج ذیل ھیں:۔

الف: مشرقی ایشیائی مذاھب۔ان کے موسس وبانی حضرات نے نبوت کا دعوی کیاھو۔اس کاکوئی ثبوت نھیں ملتا البتہ ماننے والوں نے بعض اوقات ان کے خدا سے اعلیٰ مراتب تک پہونچانے کی کوشش کی ھے:۔

 Û±:ہندو مت:Û”

زمانہٴ قدیم میں کسی وقتھندوستان میں پیداھوا اس کے بانی وموسس کاکوئی پتہ نھیں ملتا۔اس کے پیرو تناسخ وحلول کے قائل ھیں (حتیٰ کہ اکثر جانوروں میں خدا کی روح کے حلول کاعقیدہ رکھتے ھیں )پنجگانہ طبقاتی نظام[5] (ذات پات) اور ریاضت ان کی خصوصیات میں داخل ھے۔

۲:بدھ مت:۔

چھٹی صدی قبل مسیح کے وسط میںھندو معاشرہ کی اصلاح کی غرض سے گوتم بدھ نے شمالیھند میں اس کی بناد رکھی،طاقت فرسا ریاضت کی ایک اعتدال پسند راہ نکالی،انسان کو دکھوں سے نجات دلانے اور نروان (مقام فنا۔اوج عرفان)تک پہنچانے کے لے اس مذھب کو ایجاد کیا۔[6]

۳۔جین مت:۔

اس کی پانچویں صدی قبل مسیح کے آخر اور چھٹی صدی ق, م. کے شروع میںھندوستان کے وسط مشرق میں مھاویرجین کے ھاتھوں تاسیس عمل میں آئی۔سخت مشقت وریاضت اور ایثار و قربانی کے ذریعہ نروان حاصل کرنا اور خواہشات نفسانی کو کچل ڈالنا اس کی خصوصیات سے ھے۔[7]

۴:تاوٴ ازم:۔

اس کا بانی لاوز ے چھٹی صدی ق،م ․چین میں پیداھوا سچائی کے ذریعہ تقویٰ و پرھیز گاری کے اعلیٰ مدارج تک پہونچنا، توحید اخلاص پرمبنی عرفان وسلوک کی راہ طے کرنا اور قدرتی مناظر کے درمیان سادہو انفرادی زندگی گذارنے کی دعوت دینا اس کے دستور و قوانین میں سے ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 next