اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



چھٹا حق : ایسا نھیں ھونا چاہئے کہ تمھارے پاس بیوی ھو اور تمھارئے بھائی کے پاس بیوی نہ ھو اور تمھارے پاس نوکر و خادم ھو او ر تمھارے بھائی کے پاس نہ ھو، اگر ایسا ھے تو خدمتگار کو بھیج دیا کرو تاکہ وہ اس کے کپڑے دھوئے ، اس کا کھانا پکا دے ، اس کا بستر بچھا دے کہ یہ حق خدا نے تمھارے اور اس کے درمیان قرار دیا ھے ۔

ساتواں حق: اس کو اس کی قسم سے بری کر دو، اس کی دعوت کو قبول کرو ،اس کے جنازہ میں شرکت کرو، وہ بیمار ھو تو اس کی عیادت کرو اور اس کی حاجت روائی میں پوری کوشش کرو اور یہ نوبت نہ آنے دو کہ وہ تم سے سوال کرے اور اگر سوال کرے تو اس کی حاجت روائی کے لئے دوڑو! اگر تم نے اس کے ساتھ ایسا ھی کیا تو تم نے اپنی ولایت کو اس کی ولایت سے اور اس کی ولایت کو خدا کی ولایت سے متصل کر دیا۔ [48]

امیر المومنین (ع) سے مروی ھے کہ آپ(ع) نے فرمایا: مومن کو جب اپنے بھائی کی حاجت کا علم ھو جاتا ھے تو وہ اسے یہ تکلیف نھیں دیتا ھے کہ وہ اس سے سوال کرے، ایک دوسرے سے ملاقات کرو، ایک دوسرے پر مھربانی کرو، ایک دوسرے پر خرچ کرو، منافق کی طرح نہ ھو جاؤ کہ جو وہ کہتا ھے انجام نھیں دیتا ھے ۔[49]

محمد بن مسلم سے روایت ھے کہ انھوں نے کھا: میرے پاس اھل جبل میں سے ایک شخص آیا میں اس کے ساتھ امام جعفر صادق(ع) کی خدمت میں حاضر ھوا اس نے رخصت ھوتے وقت امام (ع) سے عرض کیا کہ مجھے کوئی نصیحت و وصیت فرما دیجئے تو آپ(ع) نے فرمایا: میں تمھیں وصیت کرتا ھوں کہ خداسے ڈرو! اور اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ نیکی سے پیش آؤ اور اس کے لئے وھی چیز پسند کرو جوا پنے لئے پسند کرتے ھو اور اس کے لئے اس چیز کو پسند نہ کرو جس کو اپنے لئے پسند نھیںکرتے اگر وہ سوال کرے تو اسے عطا کرو اگر وہ تمھیں دینے سے ھاتھ کھیچ لے تو تم اس کے سامنے پیش کرو تم اس کے ساتھ کاکرِ خیر کرتے رھو وہ بھی تمھارے ساتھ کار خیر کرے گا۔

اس کے بازو بن جاؤ کیونکہ وہ تمھارا بازو ھے اور وہ تمھارے خلاف ھو جائے توتم اس سے جدا نہ ھونا یھاں تک کہ اس کی کدورت بر طرف ھو جائے، اگر وہ کھیں چلا جائے تو اس کی عدم موجودگی میں اس کی حفاظت کرو اور اگر موجود ھو تو اس کی مدد کرو، اس کے بازو مضبوط کرو اس کی پشت پناھی کرو اس سے نرمی سے پیش آؤ، اس کی تعظیم و تکریم کرو کیونکہ وہ تم سے اور تم اس سے ھو۔[50]

جابر نے امام محمد باقر (ع) سے روایت کی ھے کہ آپ (ع) نے فرمایا: تمھارے قوی کو تمھارے کمزور کی اعانت کرنا چاہئے اور تمھارے مالدار کو تمھارے غریب و نادار پر مھربانی کرنا چاہئے اور انسان کو چاہئے کہ وہ بھائی کا ایسا ھی خیر خواہ ھو جیسا کہ اپنے نفس کا خیر خواہ ھے اور دیکھو! ھمارے اسرار کو پوشیدہ رکھنا، لوگوں کو ھماری گردن پر سوار نہ کرنا۔ [51]

مومن کی حرمت اور اس کی محبت و خیر خواھی۔

امام صادق(ع) سے منقول ھے کہ آپ(ع) نے فرمایا: کسی چیز کے ذریعہ خدا کی عبادت نھیں کی گئی جو کہ مومن کا حق ادا کرنے سے افضل ھو۔ نیز فرمایا: بیشک خدا وند عالم کی بہت سی حرمتیں ھیں مثلاً کتابِ خدا کی حرمت، رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی حرمت، بیت المقدس کی حرمت اور مومن کی حرمت ۔ [52]

عبد المومن انصاری سے مروی ھے کہ انھوں نے کھا: میں ابو الحسن موسیٰ بن جعفر کی خدمت میں حاضر ھوا اس وقت آپ(ع) کے پاس محمد بن عبد اللہ بن محمد جعفی بھی موجود تھے، میں انھیں دیکھ کر مسکرایا تو آپ(ع) نے فرمایا: کیا تم انھیں دوست رکھتے ھو؟ میں نے عرض کی: ھاں، اور میں ان سے آپ(ع) ھی حضرات کی وجہ سے محبت کرتا ھوں ۔ فرمایا: یہ تمھارے بھائی ھیں۔اور وہ آخرت میں نقصان اٹھائے گا اور انھیں بتا دو کہ خدا نے ان کو ان کی نیکیوں کی وجہ سے بخش دیا ھے اور ان کی برائیوں سے در گزر کیا ھے ، آگاہ ھو جاؤ جس شخص نے میرے دوستوں میں سے میرے کسی دوست کو اذیت دی یا پوشیدہ طریقہ سے اس کے خلاف سازش کی تو اس کو اس وقت تک نھیں بخشے گا جب تک کہ وہ اس سے معافی نھیں مانگے گا پھر اگر اس سے معانی مانگ لی توٹھیک ھے ورنہ اس کے دل سے روح ایمان نکل جائے گی اور وہ میری ولایت و محبت سے خارج ھو جائیگا اور ھماری ولایت میں اس کا کوئی حصہ نھیں رھے گا اور اس سے میں خدا کی پناہ چاہتا ھوں ۔[53]

صوری کی کتاب قضاء الحقوق میں روایت ھے کہ امیر المومنین (ع) نے شھر اھواز کے قاضی رفاعہ بن شداد بجلی کو ایک خط کے ذیل میں وصیت فرمائی : جھاں تک تم سے ھو سکے مومن کی مدارات کرو کہ خدا نے اس کی حمایت کی ھے اور اس کا وجود خدا کے نزدیک معزز ھے اس کے لئے خدا کا ثواب ھوتا اور اس پر ظلم کرنے والاخدا کا دشمن ھے اس لئے تم خدا کے دشمن نہ بنو۔

رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) فرماتے ھیں: مومن کو جب اپنے بھائی کی حاجت معلوم ھو جاتی ھے تو وہ اپنے بھائی کو مانگنے کی تکلیف نھیں دیتا ھے ۔ [54]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next