اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



<وَ الَّذِینَ آمَنُوا اٴشَدُّ حُباً لِلّٰہِ >[110]

اور جو لوگ ایمان لائے ھیں وہ خدا سے محبت میں شدید ھیں۔

اور دعا میں وارد ھوا ھے :

”اللھم اجعل حبک اٴحب الاٴ شیاء إلي، و اجعل خشیتک اٴخوف الاٴشیاء عندي، و اقطع عنيحاجات الدنیا بالشوق الی لقائک“

اے اللہ! اپنی محبت کو میرے نزدیک تمام اشیاء کی محبت سے زیادہ کر دے اور اپنی خشیت کو میرے نزدیک ھر چیز سے زیادہ خوفناک قرار دے اور اپنی ملاقات کے شوق کے ذریعہ دنیا کی حاجتوں کو مجھ سے بر طرف کر دے۔

 Ø¯ÙˆØ³Ø±Û’ نکتہ Ú©Û’ بارے میں تو رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) اور ان Ú©Û’ اھل بیت سے وارد ھونے والی بہت سی حدیثوں میں نص وارد ھوئی Ú¾Û’ Û” ان Ú¾ÛŒ میں سے وہ حدیث بھی Ú¾Û’ جس Ú©Ùˆ امام محمد باقر (ع) Ù†Û’ رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) سے نقل کیاھے :

”اٴلا و احب فی اللّٰہ و ابغض فی اللّٰہ و اٴعطیٰ فی اللّٰہ ، و منع في اللہ، فھو من اٴصفیاء اللّٰہ الموٴمنین عند اللہ، اٴلا و اٴن الموٴمنین إذا تحابا فی اللّٰہ عز و جل، و تصافیا فی اللّٰہ کانا کالجسد إذا اشتکی اٴحدھما من جسدہ موضعا، وجد الآخر اٴ لم ذلک الموضع“

دیکھو! جس نے خدا کے لئے محبت کی اور جس نے خدا کے لئے دشمنی کی اور خدا کے لئے دیا اور خدا کے لئے منع کیا تووہ خدا کے برگزیدہ و منتخب بندوں میں سے ھے جو خدا کے نزدیک مومن ھیں اور دیکھو جب دو مومن خدا کے لئے محبت کرتے ھیں اور خدا کے لئے ایک دوسرے سے خلوص رکھتے ھیں تو وہ دونوں ایک بدن کی مانند ھو جاتے ھیں اگر دونوں میں سے کسی کے بدن میں کھیں تکلیف اور درد ھوتا ھے تودوسرا اپنے بدن میں اسی جگہ درد محسوس کرتا ھے ۔

محبت کی دو قسمیں ھیں، ایک سادہ اور ھلکی پھلکی محبت اوردوسری سوچ و سمجھ کر محبت کرنا یہ خدا کی محبت کے تحت ھوتی ھے ، پھلی محبت کا تاریخ میں کوئی وقار نھیں اور نہ ھی انسان کی زندگی اور اس کی سر نوشت میں اس کاکوئی اثر ھوتا ھے کیونکہ وہ ایک قسم کی خواھش ھوتی ھے جو انسان کے اندر پیدا ھوجاتی ھے ،ھاں وہ محبت جو خدا کی محبت کے تحت ھوتی ھے یہ وھی محبت ھے جس کو مودت اھل بیت کے ذیل میں بیان کر چکے ھیں ان کی محبت دوسری ھی چیز ھے وہ سادہ محبت نھیں ھے ، یہ ایسی محبت نھیں ھے جس کا انسان اپنی زندگی میں تجربہ کرتا ھے یہ وہ محبت ھے جوخدا کی محبت کے تحت ھوتی ھے، اس محبت کی علا متیں اور خصلتیں مشھور اور نمایاں ھیں۔

اس محبت کی پھلی خصلت یہ ھے کہ یہ تبریٰ سے جدا نھیں ھوتی ھے ھر محبت کے ساتھ کچھ عداوت و بغض بھی ھوتا ھے اور ھر خوشی کے ساتھ ناراضگی و غضب بھی ھوتا ھے اور ھر تولا کے ساتھ تبریٰ ھوتا ھے اور جو محبت عداوت و بغض کے ساتھ جمع ھوتی ھے وہ سادہ اور ھلکی پھلکی محبت ھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next