اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



خدا وند عالم فرماتا ھے :< إنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَ رَسُولُہُ وَ الَّذِینَ آمَنُوْا الَّذِیْنَ یُقِیمُوْنَ الصَّلاةَ وَ یُوٴتُونَ الزَّکاةَ وَ ھُمْ رَاکِعُوْنَ>[79]

تمھارا ولی صرف خدا ، رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور وہ لوگ ھیں جو ایمان لاتے ھیں جو نماز قائم کرتے ھیں اور حالت رکوع میں زکواة دیتے ھیں۔

روایات سے یہ ثابت ھوتا ھے کہ یہ آیت حضرت علی (ع) کی شان میں نازل ھوئی ھے اور ” یقیمون الصلٰوة و یوٴتون الزکٰوة و ھم راکعون“سے حضرت علی (ع)ھی مراد ھیں۔

یہ ولایت، خدا اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور ان لوگوں کی ھے جو ایمان لائے ھیں اور جو نماز قائم کرتے ھیں اور حالتِ رکوع میں زکواة دیتے ھیں وھی مسلمانوں کے ولی امر ھیں۔

 Ø§Ø³ لحاظ سے رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) اور آپ(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ú©Û’ اھل بیت(ع) Ú©ÛŒ ولایت خدا Ú©ÛŒ ولایت Ú¾ÛŒ Ú©ÛŒ Ú©Ú‘ÛŒ Ú¾Û’ جیسا کہ رسول(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ú©Û’ بعد مسلمانوں Ú©Û’ ولی امر Ú©ÛŒ اطاعت بھی خدا Ú©ÛŒ اطاعت Ú¾ÛŒ Ú©ÛŒ Ú©Ú‘ÛŒ Ú¾Û’ Û” اور ولایت Ùˆ طاعت Ú¾ÛŒ Ú©ÛŒ طرح محبت بھی Ú¾Û’Û”

رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے روایت ھے کہ آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: خدا سے اس لئے محبت کرو کہ اس نے تمھیں اپنی نعمتوں سے سر شار کیا ھے اور مجھ سے خدا کی محبت کی بدولت محبت کرو اور میرے اھل بیت سے میری محبت کے باعث محبت کرو۔ [80]

آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ھی کا ارشاد ھے : خدا سے محبت کرو کہ اس نے تمھیں اپنی نعمت سے سرشار کیا ھے اور مجھ سے خدا کی محبت کی وجہ سے محبت کرو اور میرے اھل بیت(ع) سے میری محبت کے سبب محبت کرو۔[81]

بنا بر ایں جو شخص خدا سے محبت کرے گا وہ ان حضرات سے بھی محبت کرے گا اور جو خدا کی اطاعت کرے گا وہ ان کی اطاعت کرے گا اور جو خدا سے محبت کرے گا وہ ان سے محبت کرے گا۔

یہ توحیدی میزان کا ایک پلہ اور دوسرا پلہ یہ ھے کہ جو ان سے تولیٰ کرے گا وہ خدا سے تولیٰ کرے گا اور جو ان کی اطاعت کرے گادر حقیقت وہ خدا کی اطاعت کرے گا اور جو ان سے محبت کرے گا وہ در حقیقت خدا سے محبت کرے گا۔ اس طرح یہ دوستی وولاء اور توحید کے پلے برابر ھو جائیں گے۔

اس سلسلہ میں درج ذیل روایتوں کو ملاحظہ فرمائیں جو کہ ترازو کے دوسرے پلے کی طرف اشارہ کرتی ھیں:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next