اھل بیت (ع) سے محبت اور نسبت کے شرائط



ھم نے توریت کے بعد زبور میں یہ لکھ دیا ھے کہ زمین کی میراث صالح بندے پائیں گے۔

انتظار کے معنی منفی و سلبی نھیں ھیں جیسا کہ لوگ چاند و سورج گھن لگنے کا انتظار کرتے ھیں بلکہ انتظار کے معنی مثبت ھیں جیسا کہ انتظار سے متعلق حدیثوں سے سمجھ میں آتا ھے ، اور وہ سیاسی، ثقافتی اور عملی تیاری تاکہ ظھور مھدی اور روئے زمین پر آنے والے عظیم انقلاب کے لئے راہ ھموار کریں۔

انتظار کے معنی اس مثبت مفھوم کے لحاظ سے ، نیک باتوں کا حکم دینا، بری باتوں سے روکنا، خدا کی طرف بلانا، ظالموں سے جھاد کرنا، کلمة اللہ کو بلند کرنا اور روئے زمین پر خدائی تہذیب و ثقافت کو نشر کرنا، نماز قائم کرنا اور بہت سی چیز یں ھیں جو کائنات میں آنے والے انقلاب کی راہ ھموار کرتی ھیں۔

یہ ھے ولاء کا مستقبل اسی کی طرف زیارت جامعہ میں اشارہ کیا گیا ھے ، منتظر ”لاٴمرکم مرتقب لدولتکم۔۔۔حتی یحیی اللّٰہ تعالیٰ دینہ بکم، و یردّکم فی اٴیامہ، و یظھرکم لعدلہ، و یمکنکم فی اٴرضہ“۔

آپ کے امر کا منتظر ھوں ، آپ کی حکومت کی طرف آنکھ لگائے ھوئے ھوں ۔۔۔یھاں تک کہ خدا آپ کے ذریعہ اپنے دین کو زندہ کر دے اور آپ کو اپنے زمانہ میں واپس لائے اور اپنے عدل کے لئے آپ کو غالب کر دے اور اپنی زمین پر آپ کو قدرت عطا کر دے۔

آخری لفظ سورہ قصص کی ابتدائی آیتوں کی طرف اشارہ ھے:

<وَ نُرِیدُ اٴن نَمُنَّ عَلیٰ الَّذِینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الاٴرضِ وَ نَجعَلَھُم اٴئِمَّةً، وَ نَجعَلَھُمُ الوَارِثِینَ، وَ نُمَکِّنَ لَھُم فِی الاٴرضِ>

ھم چاہتے ھیں کہ ان لوگوں پر احسان کریں جن کو زمین پر کمزور کر دیا گیا ھے اور انھیں امام بنا ئیں اور انھیں وارث قرار دیں اور زمین پر انھیں قدرت عطا کر دیں۔

اور یہ انتظار، عمل، جد و جھد، صبر و مقاومت، تعمیر، دین ِ خدا کے لئے زمین ھموار کرنے کی کوشش، روئے زمین پر حکومت خدا کے قائم کرنے کے لئے لوگوں کو حاضر کرنے کی صورت میں ظاھر ھوتا ھے نیز:

لوگوں کو خدا کی طرف دعوت دیں، نیک باتوں کا حکم دیں،بری باتوں سے روکیں ، باطل سے جنگ کریں اور کفر کے سر غناؤں سے جھاد کریں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 next